ETV Bharat / state

سرینگر جموں شاہراہ آج بند رہے گی - کپوارہ - کرناہ

محکمہ موسمیات کی جانب سے سرینگر - جموں شاہراہ پر زمین کھسکنے اور چٹانین گر آنے کے امکانات کی پیشگوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے حکام نے آج شاہراہ پر ٹریفک بند رہنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔

سرینگر جموں شاہراہ منگل کو بند رہے گی
سرینگر جموں شاہراہ منگل کو بند رہے گی
author img

By

Published : Mar 22, 2021, 7:07 PM IST

Updated : Mar 23, 2021, 10:07 AM IST

سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر پنتھال کے مقام پر رکاوٹیں حائل ہونے اور محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے حکام نے آج شاہراہ ٹریفک کے لیے بند رکھنے کے احکامات صادر گئے ہیں۔

پیر کو ضلع رام بن میں پنتھال کے مقام پر رکاوٹیں حائل ہونے کے بعد سرینگر - جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہوئی، اور محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے حکام نے منگل (23مارچ) کو شاہراہ بند رکھنے کا فیصلہ لیا ہے۔

محکمہ ٹریفک کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ’’کل (23مارچ کو) سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر نہ کسی کو وادی سے جموں اور نہ ہی جموں سے سرینگر کی طرف جانے کی اجازت دی جائے گی۔‘‘

مزید پڑھیں؛ کشمیر میں بارش و برفباری کا سلسلہ شروع

انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے شاہراہ پر بعض مقامات پر زمین کھسکنے اور چٹانین گر آنے کے امکانات کی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے منگل کو شاہراہ احتیاطی طور بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شوپیاں ضلع کو جموں کے پونچھ ضلع سے جوڑنے والی مغل شاہراہ کو برف باری کے باعث بند رکھا گیا ہے۔

ادھر تازہ برفباری کی وجہ سے شمالی کشمیر میں کپوارہ - کرناہ اور بانڈی پورہ - گریز سڑک کو بھی ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بند رکھا گیا ہے۔

Last Updated : Mar 23, 2021, 10:07 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.