سری نگر کے مضافاتی علاقے پانتھہ چوک میں ایک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پانتھہ چوک کے علاقے میں چوکی پر ایک پولیس اہلکار گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہو گیا لیکن گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس اہلکار نثار احمد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
- کپواڑہ میں ٹریفک حادثہ، بیکن مزدور کی موت
- ادھمپور کے بسنت گڑھ پولیس اسٹیشن کو دس بہترین پولیس اسٹیشنوں میں جگہ ملی
اس سلسلے میں پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف تھانہ پانتھہ چوک تھانے میں زیر دفعہ 279، 337 کے تحت ایف آئی آر نمبر 120/2021 درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔