ETV Bharat / state

نئی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کروں گا: نذیر احمد لاوے

سابق رکن پارلیمان نذیر احمد لاوے نے کہا کہ 'جماعت اسلامی کو چاہیے کہ وہ مین اسٹریم میں آکر اپنی سیاسی سرگرمیاں شروع کرے'۔

Nazir Ahmad Lave
نذیر احمد لاوئے
author img

By

Published : Apr 1, 2021, 5:26 PM IST

نیشنل کانفرنس کے سابق رہنما سید بشارت بخاری، اور پی ڈی پی کے سابق رہنما پیرزادہ منصور حسین اور خورشید عالم نے چند روز قبل جموں وکشمیر پیپلز کانفرنس میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی۔ یہ تینوں لیڈران پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کے قریبی ساتھی رہ چکے ہیں۔ وہیں، سابق رکن پارلیمان نذیر احمد لاوے، فیاض احمد میر بھی پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کرنے جا رہے ہیں۔

نذیر احمد لاوئے

اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے سابق رکن پارلیمان نذیر احمد لاوے سے خاص بات چیت کی۔

نذیر احمد لاوے نے ای ٹی وی سے کہا کہ 'میں ایک سیاسی کارکن ہوں۔ مجھے پی ڈی پی سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد کسی نہ کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنی چاہیے، میں چند ہی دنوں میں ایک سیاسی جماعت میں شمولیت کرنے جا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے کارکنان سے میٹنگ کرنے کے بعد ہی میں کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنے جا رہا ہوں'۔

یہ بھی پڑھیں: جموں: تیروملا تروپتی دیوستھنم مندر کے لیے اراضی کی منظوری

انہوں مزید کہا کہ 'پی ڈی پی کو مفتی محمد سعید نے بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ تاہم اب اس پارٹی میں چند لیڈران پارٹی کے آئین کے تحت نہیں چل رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے پارٹی لیڈران نے پی ڈی پی سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'جماعت اسلامی کو چاہیے کہ وہ مین اسٹریم میں آکر اپنی سیاسی سرگرمیاں شروع کرے'۔ انہوں نے کہا کہ وہ ووٹنگ میں حصہ لے کر جموں و کشمیر کی جمہوری حکومت پر اعتبار کرتے ہیں۔ لہذا انہیں چاہیے کہ وہ سیاسی سرگرمیاں شروع کریں۔ انہوں نے مرکزی سرکار سے اپیل کی کہ وہ جماعت اسلامی کے ان لیڈران کو رہا کرے جن کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.