ETV Bharat / state

Jammu Corona Update جموں میں چھ نوزائیدہ بچوں میں کورونا کی تشخیص کے بعد ہسپتالوں میں الرٹ جاری

author img

By

Published : Apr 2, 2023, 6:17 PM IST

ملک میں کورونا کے کیسز میں ایک پھر اضافہ ہو رہا ہے جس کو لیکر انتظامیہ بھی حکومتیں بھی الرٹ ہوگئی ہیں۔ ادھر جموں میں چھ نوزائیدہ بچوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

جموں: جموں و کشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے ایس ایم جی ایس ہسپتال میں چھ نوزائیدہ بچوں اور ہیلتھ سپر انٹنڈنٹ میں کورونا کی تشخیص کے بعد ہسپتالوں میں الرٹ جاری کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ جی ایم سی جموں سمیت سبھی ہسپتالوں میں عملے کو الرٹ پر رہنے کی ہدایت دی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ جموں کے ایس ایم جی ایس ہسپتا ل میں ایک سال سے کم عمر کے چھ نوزائیدہ بچے کورونا پازٹیو پائے گئے ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ ہیلتھ سپر انٹنڈنٹ کا کورونا ٹیسٹ بھی پازٹیو آیا جس کے بعد سبھی ہسپتالوں میں ٹیسٹنگ میں سرعت لانے کی ہدایت جاری کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ جی ایم سی جموں کی پرنسپل ڈاکٹر ششی سودان نے ہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹروں کو الرٹ پر رہنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ انہوں نے ہسپتالو ں میں کورونا مریضوں کے لئے مخصوص وارڈوں کو بھی تیار رکھنے کی ہدایت دی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ جموں کے ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لئے الگ وارڈ مقرر کئے گئے ہیں جب کہ ہسپتالوں میں بھرتی بیماروں اور تیمارداروں کے بھی کووڈ ٹیسٹ کرنے کی ہدایت دی گئی تاکہ وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔ دوسری جانب ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز بڑھنے لگے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا کے 3824 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ راجستھان کے ادے پور میں کورونا کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India Corona Update بھارت میں کورونا سے مزید چار افراد کی موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.