جموں: جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں صبح سے ہی ایس آئی اے کی جانب سے چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔ وہیں ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے آج صبح جموں اور پونچھ میں چھاپے مار کارروائی انجام دی۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جموں شہر کے بھٹنڈی اور بنتلاب علاقوں میں چھاپے مارے گئے ہیں۔ ساتھ ہی پونچھ سے ایجنسی کی ٹیم بھی تفتیش کے لیے پہنچ گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملک دشمن سرگرمیوں سے متعلق کیس میں تفتیش کی جارہی ہے۔
ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے جموں کے بھٹنڈی میں انور حسین ولد عبدالعزیز ساکن ودھاتا نگر بھٹنڈی اور سرپنچ حفیظ اللہ ولد برکت علی ساکن بھٹنڈی کے گھروں پر چھاپہ مار کارروائی کی جارہی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کہ ایس آئی اے کو شبہ ہے کہ انور حسین اور سرپنچ حفیظ اللہ دونوں ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں. اسی لیے ان کے گھروں پر چھاپہ ماری کی گئی۔ دوسری جانب بنتلاب میں محمد رزاق کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ یہاں سے دو موبائل ضبط کیے گئے ہیں۔ اسی وقت، ایس آئی اے نے پونچھ کے مینڈھر سب ڈویژن کے ریٹائرڈ سابق ماسٹر حکیم دین کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 2 مئی کو ایس آئی اے نے جموں و کشمیر کے دیگر علاقوں کے ساتھ ہی اننت ناگ کے چاندپورہ اور کانیلوان میں چھاپہ ماری کی تھی۔جہاں انہوں نے ایک مقامی فیاض احمد کے گھر پر چھاپہ ماری کی اس دوران کچھ دستاویزات اور موبائل فون اپنے قبضے میں لیا تھا۔ذرائع نے بتایا تھا کہ یہ کارروائی عسکریت پسندی سے متعلق ایک کیس کے سلسلے میں کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : NIA Raids وادی کشمیر میں این آئی اے کی چھاپہ مار کاروائیاں جاری