ETV Bharat / state

Shri Mata Vaishnava Devi Yatra Corridor : شیو سینا نے شری ماتا ویشنو دیوی یاترا کوریڈور بنانے کا مطالبہ کیا - جموں و کشمیر خبرط

شیو سینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) جے اینڈ کے یونٹ کے سربراہ منیش ساہنی کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ ہندوتوا کا نعرہ لگانے والے آج شری ماتا ویشنو دیوی یاترا کوریڈور بنانے جیسے معاملہ پر خاموش ہیں۔

شیو سینا
شیو سینا
author img

By

Published : Mar 21, 2023, 6:38 PM IST

شیو سینا

جموں کے شیو سینا پارٹی دفتر میں آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیوسینا بالا صاحب ٹھاکرے کے ریاستی رہنماؤں نے شری ماتا ویشنو دیوی یاترا کی روایت کو بحال کرنے اور شری ماتا ویشنودیوی کوریڈور کو کاشی وشوناتھ کوریڈور اور رامائن سرکٹ کی طرز پر بنانے کا مطالبہ کیا۔

ریاستی سربراہ منیش ساہنی نے کہا کہ رامائن سرکٹ کے تحت بھگوان رام سے متعلق اہم مقامات کو سڑک اور ریل کے ذریعے جوڑا جا رہا ہے، جس پر پورے ہندو سماج کو فخر ہے، وہیں دوسری طرف شری ماتا ویشنو دیوی یاترا کے کو خراب کرنے کی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایودھیا میں زیر تعمیر عظیم الشان شری رام مندر کی طرح، تریکوٹہ پہاڑی پر واقع شری ماتا ویشنو دیوی کی عبادت گاہ بھی کروڑوں ہندوؤں کے عقیدے کا مرکز ہے۔

شیو سینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) جے اینڈ کے یونٹ کے سربراہ منیش ساہنی کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ ہندوتوا کا نعرہ لگانے والے آج اس اہم معاملہ پر خاموش ہیں۔

منیش ساہنی نے کہا کہ پہلے ریل اور سڑک کی ترقی کی آڑ میں نگروٹا میں کول کنڈولی مندر جسے شری ماتا ویشنو دیوی یاترا کا پہلا درشن کہا جاتا ہے،اسے دوسرے درشن دیوا مائی مندر کو یاترا کے راستے سے الگ کر دیا گیا۔ اب دھرما نگری کٹرا سے سنجی چھٹ تک مجوزہ روپ وے پروجیکٹ کے ساتھ شری ماتا ویشنو دیوی یاترا کو پر خراب کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

ساہنی نے کہا کہ ماتا ویشنو دیوی کے لیے روپ وے پروجیکٹ سے کٹرا سے سنجی چھٹ تک جانے والے عقیدت مند بنگنگا، چرن پڈوکا، اردھ کماری، گربھجونا جیسے مقدس مقامات کی زیارت سے محروم رہیں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ ہندو، مسلم اور گجر برادری کے ہزاروں افراد جو روایتی راستے پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ان کے بے روزگار ہونے کا خطرہ ہے۔ ساہنی نے کہا کہ شری ماتا ویشنو دیوی یاترا جو سال بھر چلتی ہے، جموں و کشمیر کی معیشت کو کافی حد تک مضبوط کرتی ہے، یہاں آنے والے تقریباً 50 سے 60 فیصد سیاح کشمیر سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر جاتے ہیں۔
ساہنی نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر، جو شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں سے اپیل کی کہ وہ روپ وے پروجیکٹ کو چھوڑ کر شری ماتا ویشنو دیوی کوریڈور پر کام کریں۔

ساہنی نے کہا کہ انہیں ترقی پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن اگر ترقی کے نام پر مذہبی عقیدے اور یاترا کی شکل کو خراب کیا جائے تو اسے ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

مزید پڑھیں:Protest Against Property Tax پراپرٹی ٹیکس فیصلہ کے خلاف جموں میں شیو سینا کا احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.