شیوسینا اور ڈوگرہ فرنٹ کے کارکنان نے مودی ٹرمپ ملاقات کی حمایت میں جموں پریڈ چوک میں ترنگا ریلی نکالی اور نعرے بازی کی۔ شیو سینا اور ڈوگرہ فرنٹ کے کارکنان نے ریلی میں کثیر تعداد میں شرکت کی۔ فرنٹ اور شیو سینا کے کارکنان نے پاکستان کے خلاف نعرے بازی اور بھارت۔ امریکہ دوستی کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔
اس موقع پر ڈوگرہ فرنٹ کے صدر اشوک گپتا نے پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ' پاکستان پورے دنیا میں بدنام ملک ہے، اور دہشت گردی کو فروغ دینے میں ماہر ہے۔ ان پر مودی ٹرمپ کی یاری پر بھاری ہے۔ پاکستان جوہری بم کی دھمکی دیتا ہے، لیکن اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو چار حصوں میں تقسیم کردیا جائے '۔