جموں: جموں میونسپل کارپوریشن (جے ایم سی) نے ہفتہ کو جموں کے دو علاقوں کے نام تبدیل کرنے کے لیے متفقہ قرارداد منظور کی ہے۔ جے ایم سی کے میئر چندر موہن گپتا نے بتایا۔ قرارداد کے ایک حصے کے طور پر جسے بی جے پی کے ایک کارپوریٹر نے پیش کیا تھا، شیخ نگر نام کا علاقہ اب شیو نگر کہلائے گا۔ اس کے علاوہ ایک اور علاقے امفلہ چوک کا نام بدل کر ہنومان چوک رکھا جا رہا ہے۔ Two Chowks Renamed in Jammu
جموں میونسپل کارپوریشن کے میئر چندر موہن گپتا نے ہفتہ کو بتایا کہ جے ایم سی نے شہر کے دو چوکوں کے نام تبدیل کرنے کی قرارداد منظور کی۔ تازہ ترین قرارداد کے مطابق اب” شیخ نگر“ کا نام تبدیل کر دیا گیا ہے جس کے بعد وہ” شیو نگر“ کے نام سے جانا جائے گا اور” امپھلا چوک اب ہنومان چوک“ کے نام سے جانا جائے گا۔ Sheikh Nagar & Amphalla Chowk Renamed
مزید پڑھیں:
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان علاقوں کے نام بدلنے کی قرارداد ہفتہ کو جموں میونسپل کارپوریشن کے جنرل ہاؤس میٹنگ کے دوران پیش کی گئی تھی جس کے دوران بی جے پی کی ایک کارپوریٹر شاردا کماری نے یہ قرار داد پیش کی تھی۔ کارپوریشن میں بی جے پی کو اکثریت حاصل ہے۔ اس قرارداد کو اب نام تبدیل کرنے کے عمل کی مزید کارروائی کے لیے جموں و کشمیر کے سول سیکرٹریٹ کو بھیجا جائے گا۔