ETV Bharat / state

Sex racket Busted in jammu جموں میں جسم فروشی کے ریکٹ کا پردہ فاش،پانچ افراد گرفتار

author img

By

Published : Apr 17, 2023, 10:29 PM IST

جموں شہر کے جیول چوک علاقے میں پیر کے روز پولیس نے جسم فروشی کے ایک اڈے کو پردہ فاش کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تینوں افراد کشمیر سے خواتین کو جموں میں نوکری دلانے کے بہانے لاتے تھے اور بعد میں انہیں جسم فروشی میں دکیلتے تھے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

جموں: جموں شہر کے جیول چوک علاقے میں پیر کو جموں و کشمیر پولیس نے جسم فروشی کے ایک ریکیٹ کا پردہ فاش کرنے کا دعوی کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں پولیس نے پیر کے روز جسم فروشی کے دھندے میں شامل پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں ود خواتین بھی شامل ہے۔ بتایا جاتا ہیں کہ تینوں افراد کشمیر سے خواتین کو جموں میں نوکری دلانے کے بہانے لاتے تھے اور بعد میں انہیں جسم فروشی میں دکیلتے تھے۔

پولیس نے آج چیول چوک رچلینڈ نامی ہوٹل پر اس سلسلے میں چھاپہ ڈالا اس دوران پولیس نے ایک جسم فروشی اڈے کا پردہ فاش کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اس اسکینڈل کو چلانے والی دو خواتین کا تعلق وادی کشمیر سے ہیں اور جن تین افراد کو گرفتار کیا ہے ان کی شناخت کپواڑہ کے محمد الطاف، اننت ناگ کے آصف حسین بھٹ اور نگروٹا جگتی کے تیجھ کرشن کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ تینوں نے پولیس کی حراست میں اعتراف کیا ہے کہ وہ کشمیر سے خواتین کو نوکریوں کا وعدہ کر کے جموں لاتے تھے اور پھر ان کو بلیک میل کرکے جسم فروشی کے دھندے میں دکیلتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ سرینگر سے تعلق رکھنے والی ایک طلاق یافتہ خاتون نے شکایت درج کروائی تھی کہ اسے جموں آنے کا جھانسہ دیا گیا اور پھر جسم فروشی پر مجبور کیا گیا۔اس سلسلے میں پولیس نے آج جموں کے ہوٹل پر چھاپہ مار کر اس رکیٹ میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ کہا جا رہا ہے کہ تینوں افراد دیگر کئی خواتین کے رابطہ میں ہیں۔

مزید پڑھیں: Sex racket busted in Srinagar:سرینگر میں جسم فروشی کا دوسرا گروہ گرفتار

واضح رہے کچھ روز قبل پولیس نے نوگام علاقہ میں ایک جسم فروشی کے اڈے کا پردہ فاش کیا تھا۔ پولیس نے اس سلسلے میں پولیس نے چھ افراد کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے مطابق چھانہ پورہ باغ مہتاب علاقے میں گزشتہ ہفتے جسم فروشوں کے دھندے کی تحقیقات کے دوران نوگام کے سیکس راکٹ کا انکشاف ہوا۔ واضح رہے کہ 3 مارچ کو باغ مہتاب علاقے میں جسم فروشی میں ملوث چھ افراد کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔باغ مہتاب جسم فروشی کے دھندے میں ملوث ارشاد احمد بھٹ ساکنہ کدل بل پارمپور، محمد شفیع حجام ساکنہ کریم آباد پلوامہ پر پولیس نے پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے ان کو جیل میں رکھا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.