ETV Bharat / state

Property Tax in JK بی جے پی کے سینئر لیڈران کی وزیر داخلہ کے ساتھ ملاقات کا امکان - ایل جی بیان پراپرٹی ٹیکس

ذرائع کے مطابق بھاجپا صدر رویندر رینا کی سربراہی میں بی جے پی کے سینیئر لیڈران آنے والے دنوں کے دوران دہلی میں وزیر داخلہ کے ساتھ ملاقات کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کے دوران پراپرٹی ٹیکس کے فیصلے کو واپس لینے پر گفت وشنید ہوگی۔ ۔

Senior BJP leaders likely to meet Home Minister over property tax
ESenior BJP leaders likely to meet Home Minister over property tax
author img

By

Published : Feb 25, 2023, 8:25 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر انتظامیہ کی جانب سے یوٹی میں پراپرٹی ٹیکس لاگو کرنے کے خلاف سبھی سیاسی جماعتوں بشمول بھاجپا کی مخالفت کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر لیڈران نے اس معاملے پر بھاجپا کی قومی قیادت کے ساتھ ملاقات کرنے کا من بنایا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ بی جے پی کے سینیئر لیڈران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ اس معاملے پر بات چیت کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ بھاجپا صدر رویندر رینا کی سربراہی میں بی جے پی کے سینیئر لیڈران جن میں اشوک کول ، درخشاں اندرابی شامل ہیں آنے والے دنوں کے دوران دہلی میں وزیر داخلہ کے ساتھ ملاقات کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کے دوران پراپرٹی ٹیکس کے فیصلے کو واپس لینے پر گفت وشنید ہوگی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بی جے پی لیڈران وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ بھی ملاقات کرسکتے ہیں۔ بتادیں کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے گزشتہ دنوں یوٹی میں پراپرٹی ٹیکس نافذ کرنے کا فیصلہ کیا جس کی سبھی سیاسی پارٹیوں نے مخالفت کی۔بی جے پی جموں وکشمیر نے بھی پراپرٹی ٹیکس کو لاگو کرنے پر کہاکہ فیصلہ لینے سے قبل لوگوں کو اعتماد میں لینا چاہئے تھا۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پراپرٹی ٹیکس کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ "پراپرٹی ٹیکس کو عوامی مشاورت اور لوگوں کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے وصول کیا جائے گا

مزید پڑھیں: LG Manoj Sinha on Property Tax: پراپرٹی ٹیکس کی رقم عوام پر ہی خرچ ہوگی، منوج سنہا

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کے روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ ’’شہریوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے اور پراپرٹی ٹیکس شہروں کی مالی خودمختاری اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں عوامی سہولیات کی بہتری کو یقینی بنائے گا۔‘‘ لیفٹیننٹ گورنر کے مطابق ’’ہمارے شہروں کی تیز رفتاری سے ترقی ہونی چاہیے۔ اس کے لیے شہروں کی مالی خودمختاری بے حد ضروری ہے۔‘‘

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.