ETV Bharat / state

'دفعہ 370 ہٹا کر جموں و کشمیر کے لوگوں کو انصاف فراہم کیا'

مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ ہم نے دفعہ 370 کو ختم کر کے جموں و کشمیر کے لوگوں کو انصاف فراہم کیا ہے۔

author img

By

Published : Nov 18, 2020, 3:41 PM IST

Updated : Nov 18, 2020, 3:51 PM IST

'Section 370 removed and provided justice to the people of Jammu and Kashmir'
'دفعہ 370 ہٹا کر جموں و کشمیر کے لوگوں کو انصاف فراہم کیا'

انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ہم جمہوریت کو مضبوط کرنے اور انتخابات کے ذریعے لوگوں تک پہنچنے میں یقین رکھتے ہیں لیکن کچھ لوگ گولیوں کا ڈر دکھا کر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔

ویڈیو

بتادیں کہ مسٹر ٹھاکر کو بی جے پی نے جموں و کشمیر میں 28 نومبر سے منعقد ہونے والے ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کا انچارج بنایا ہے۔
انتخابی سرگرمیوں کی انجام دہی کے لئے انہیں دو معاون پارٹی ترجمان سید شہنواز حسین اور ہریانہ کے رکن پارلیمان سنجے بھاٹیہ فراہم کئے گئے ہیں۔

موصوف نے بدھ کے روز یہاں ترکوٹہ نگر میں واقع پارٹی ہیڈ کوارٹر پر منعقدہ ایک میٹنگ کے حاشیے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: 'ہم نے دفعہ 370 ختم کر کے جموں و کشمیر کے لوگوں کو انصاف فراہم کیا اور لوگوں کے ساتھ جو وعدے کیے تھے وہ پورے کئے'۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو حقوق دلائے اور یہاں کے پسماندہ طبقوں اور خواتین کو بھی اپنے حقوق دلائے۔
مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ ہم جمہوریت کو مضبوط اور الیکشن کے ذریعے لوگوں تک پہنچنے میں یقین رکھتے ہیں لیکن کچھ لوگ گولیوں کا ڈر دکھا کر لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں۔

کانگریس پارٹی کو 'پریشان اور حیران کانگریس' قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا: 'کانگریس کو ایک کے بعد ایک ہار مل رہی ہے، یہ حیران و پریشان کانگریس گپکار گینگ کے ساتھ سمجھوتہ کر کے ایسے لوگوں کے ساتھ ہاتھ ملا رہی ہے جو دفعہ 370 کی بحالی کے لئے چین سے مدد مانگتے ہیں'۔
موصوف وزیر نے کہا کہ کانگریس کا ترنگے کی توہین کرنے والوں کے ساتھ ہاتھ ملانا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کے نزدیک ترنگا کپڑے کا ایک ٹکڑا ہوگا لیکن لیکن اس میں ملک کے 130 کروڑ لوگوں کو ایک جٹ رکھنے کی طاقت ہے۔

تاہم جب نامہ نگاروں نے بی جے پی کا ماضی میں حصول اقتدار کے لئے پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کے ساتھ اتحاد کرنے اور جنہیں وہ ملک دشمن قرار دے رہے ہیں ان کی طرف سے انتخابات میں حصہ لینے کے بارے میں سوالات کئے تو مسٹر ٹھاکر نے ان سوالات کو نظر انداز ہی کیا۔

Last Updated : Nov 18, 2020, 3:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.