ETV Bharat / state

جموں میں میگا روز گار میلے کا انعقاد - جموں میں میگا روز گار میلے کا انعقاد

جموں میں آج میگا جاب فیئر کا انعقاد کیا گیا جہاں سینکڑوں نوجوانوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ نوجوانوں ملازمت کے لیے اپنا نام درج کرانے کے ساتھ ساتھ انٹرویو بھی دیا۔ Rozgar Mela in Jammu

جموں میں میگا روز گار میلے کا انعقاد
جموں میں میگا روز گار میلے کا انعقاد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 7, 2023, 1:10 PM IST

جموں میں میگا روز گار میلے کا انعقاد

جموں: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے جموں میں میگا روز گار میلے کا انعقاد کیا گیا جہاں سینکڑوں نوجوانوں نے جوش و خروش کے ساتھ روزگار میلے میں حصہ لیا۔ نوجوانوں ملازمت کے لیے اپنا نام درج کرانے کے ساتھ ستاھ انٹرویو بھی دیا۔ جموں میں منعقدہ اس (روزگار میلہ) میں ہزاروں امیدواروں اور سینکڑوں تنظیموں اور کمپنیوں نے حصہ لیا۔

لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ جموں و کشمیر میں روزگار سکیموں کو فروغ دے رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو روزگار مل سکے۔ نجی کمپنیوں کو بھی اس روزگار میلے میں دعوت دی گئی تھی۔ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اس روزگار میلے کا افتتاح کیا۔ بھٹناگر نے مختلف کمپنیوں کے ذریعہ لگائے گئے اسٹالوں کا دورہ کیا اور ہنر مندی کی ترقی کی ضروریات پر تبادلہ خیال کیا۔ تمام تکنیکی اداروں میں مختلف سکل ڈویلپمنٹ کورسز میں ایسا نصاب تیار کیا جائے گا جو موجودہ مارکیٹ کے مطابق ہو۔ انہوں نے روزگار کی فراہمی کے لیے حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

یہ بھی پڑھیں: گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول منڈی میں انٹر ہاوس مقابلہ کا اہتمام

مختلف کمپنیوں اور صنعتی انجمنوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بھٹناگر نے کہا کہ روزگار میلے ملازمین اور انتظامیہ کے لیے پلیٹ فارم ہیں جس میں دونوں کے لیے مواقع موجود ہیں۔ یہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ وہیں دوسری جانب میلے میں موجود بے روزگار نوجوانوں میں بھی کافی جوش دیکھا گیا کہ انہیں موقع دیا گیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوکریاں حاصل کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.