ETV Bharat / state

آر کے چھبر کی چیئرمین شپ میں ایک مرتبہ پھر چھ ماہ کی توسیع - اردو نیوز

چھبر کی خدمات دو سال سے زائد عرصے کے لئے بڑھائی گئی ہیں اور یہ ان کی ساتویں توسیع ہے۔

ایک مرتبہ پھر چھ ماہ کی توسیع
ایک مرتبہ پھر چھ ماہ کی توسیع
author img

By

Published : Mar 31, 2021, 10:29 PM IST

جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر آر کے چھبر کو ایک بار پھر چیئرمین شپ میں چھ ماہ کی توسیع دی گئی ہے۔

ان کی مدت میں توسیع کے بعد وہ جموں کشمیر بینک کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے چیف ایکزیکٹیو بن گئے ہیں.

چھبر کی خدمات دو سال سے زائد عرصے کے لئے بڑھائی گئی ہیں اور تازہ چھ ماہ کی توسیع ان کی ساتویں توسیع ہے۔ جموں کشمیر بینک نے اس سلسلے میں پہلے ہی بی ایس ای اور این ایس ای کو اطلاع دی تھی کہ چھبر کی خدمات میں توسیع کر دی گئی ہے.

یہ بھی پڑھیے
پہلگام: اسکول صرف ایک ٹیچر کے بھروسے

چھبر کی چیئرمین شپ کی مدت میں توسیع کو ریزرو بینک آف انڈیا نے منظور کر لیا ہے.

واضح رہے کہ آر کے چھبر کو دس اپریل دو ہزار اکیس کو اپنی توسیع کا طویل دور پورا کرنا تھا. ان کی ریٹائرمینٹ سے قبل جون دو ہزار انیس کو انہیں کچھ وقت کے لئے جموں و کشمیر بینک کا چیئرمین اور ایم ڈی مقرر کیا گیا تھا. کیونکہ اس دوران بینک کے سابق چیئرمین پرویز احمد کو انکی سروس سے برخواست کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.