ETV Bharat / state

Rajiv Nagar Drainage Construction ناقص ڈرینیج سسٹم سے رہائشی مکانوں کو کافی نقصان - جموں ضلع ہیڈ کوارٹر

چند روز قبل جموں میں شدید بارشوں کے دوران ندی نالوں میں طغیانی پیدا ہوئی تھی جس کی وجہ سے ان ندی نالوں کے قریب رہائشی مکانات کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ Poor Drainage System Cause for Concern

ناکس ڈرینیج سسٹم سے رہائشی مکانوں کو قافی نقصان

author img

By

Published : Aug 17, 2022, 1:19 PM IST

جموں: جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں چند روز قبل شدید بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی جس کی وجہ سے ان ندی نالوں کے قریب رہائشی مکانات کو کافی نقصان پہنچا اور مکینوں کو گھر چھوڑ کر کھلے آسمان کے نیچے زندگی گزر بسر کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ جموں کے راجیو نگر علاقہ میں نالے کے قریب رہنے والوں لوگ اس تعلق سے کافی فکر مند ہیں۔

ناکس ڈرینیج سسٹم سے رہائشی مکانوں کو قافی نقصان

جموں ضلع ہیڈ کوارٹر سے محض ایک کلومیٹر کے فاصلے پر راجیو نگر علاقہ کو بھی جموں شہر کے دیگر حصوں کی طرح اسمارٹ سٹی کا درجہ حاصل ہیں تاہم اس علاقے کے لوگوں کا الزام ہے کہ یہاں کسی بھی طرح کی تعمیر و ترقی نہیں ہوپائی ہے اور نالے کا پانی لوگوں کے لیے باعث تشویش بنا ہوا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'ہم برسوں سے حکومت و مقامی نمائندوں سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ راجیو نگر میں بڑے نالے اور سڑک کی تعمیر کی جائے تاکہ بارشوں کے دوران منڈلاتے خطرات سے ہمیں نجات مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ 'حکومتیں آتی جاتی رہیں لیکن مذکورہ نالے کی تعمیر ممکن نہ ہو سکی جس کی وجہ سے آئے روز اس علاقے کے مکینوں کے لیے یہ نالہ موت کا کنواں بنتا جا رہا ہے۔ مقامی لوگوں نے حکومت سے اپیل کی کہ اس نالے کی مرمت کی جائے۔' انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اِس نالے کی تعمیر کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ لوگوں کو راحت مل سکے۔

انہوں نے الزام لگایا محکموں نے سیلاب کے مسائل سے ہمیشہ غفلت کا مظاہرہ کیا۔ اس لیے ہم انتظامیہ اور حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ شدید بارشوں کے دوران علاقہ کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : جموں شہر میں ناقص ڈرینیج سسٹم سے لوگ نالاں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.