ETV Bharat / state

Annual Amarnath Yatra: سرینگر۔جموں شاہراہ پر امرناتھ یاتریوں کی مدد کے لیے ریسکیو ٹیمیں تعینات کی جائے گی - امرناتھ یاتریوں کی مدد کے لیے ریسکیو ٹیمیں تعینات

ایس پی رامبن موہیتا شرما کی صدارت میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران یہ فیصلہ لیا گیا کہ 'سالانہ امر ناتھ یاترا کے دوران سری نگر- جموں شاہراہ پر یاتریوں کی مدد کے لیے ریسکیو ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔' High level meeting chaired by SP Ramban

سرینگر جموں شاہراہ پر امرناتھ یاتریوں کی مدد کے لیے ریسکیو ٹیمیں تعینات کی جائے گی

author img

By

Published : Jun 7, 2022, 8:54 AM IST

جموں وکشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ 'سالانہ امر ناتھ یاترا کے دوران سری نگر- جموں شاہراہ پر یاتریوں کی مدد کے لیے ریسکیو ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 'سری نگر- جموں شاہراہ پر چونکہ چٹانیں کھسکنے کا خطرہ لاحق رہتا ہے جس کے پیش نظر راستوں پر ریسکیو ٹیمیں تعینات کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ Jammu and Kashmir Police on Annual Amarnath Yatra

انہوں نے بتایا کہ 'ایس پی رامبن موہیتا شرما کی صدارت میں منعقدہ اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران فیصلہ لیا گیا کہ سرینگر جموں شاہراہ Srinagar-Jammu Highway سلائڈ زدہ علاقوں میں جموں وکشمیر پولیس کی خصوصی ٹیمیں تعینات کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہراہ پر قبل از وقت ہی اضافی اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ لیا گیا ہے تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔'

موصوف ترجمان کے مطابق ایس پی نے پولیس، سیکورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے وابستہ افسران و اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ یاترا کے دوران باہمی تال میل کو بنائے رکھیں۔ معلوم ہوا ہے کہ حالیہ شہری ہلاکتوں کے بعد مرکزی وزیر داخلہ کی سربراہی میں منعقدہ میٹنگ کے دوران فیصلہ لیا گیا کہ یاتریوں کی حفاظت کے لیے تین دائروں والی سیکورٹی تعینات کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Amarnath Yatra Health Advisory: امرناتھ یاتریوں کے لیے صحت ایڈوائزری جاری

ذرائع کا کہنا ہے کہ 'سالانہ امر ناتھ یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر امسال 250 پیرا ملٹری فورسز کی کمپنیاں وادی وارد ہوں گی۔ گذشہ ہفتے لگ بھگ ایک سو کمپنیاں کشمیر وارد ہوئی ہیں اور آنے والے دنوں کے دوران مزید کمپنیاں امر ناتھ روٹوں پر تعینات کی جارہی ہیں۔ 43 دنوں پر محیط یہ سالانہ یاترا رواں ماہ کی 30 تاریخ سے شروع ہونے والی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.