ETV Bharat / state

'مطالبات پورے نہ کیے جانے پر، ریل روکنے کا انتباہ'

author img

By

Published : Oct 20, 2020, 6:23 PM IST

کٹرا ریلوے اسٹیشن پر، شمالی ریلوے مزدور یونین کے ملازم نے اپنے مطالبات کے تعلق سے حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور ملک بھر میں ریل روکنے کا انتباہ دیا۔

Northern Railway Mazdoor Union staged  protest
'مطالبات پورے نہ کیے جانے پر، ریل روکنے کا انتباہ'

مرکز کے زیر انتطام جموں و کشمیر کے کٹرا ریلوے اسٹیشن کے سی ڈی او کمپلیکس میں ریلوے ملازمین نے اپنے مطالبات کے تعلق سے احتجاج کیا۔

احتجاج کے دوران سبھی ملازمین اپنے ہاتھوں میں مختلف بینرز اٹھائے' بونس ہمارا حق ہے، ہمارا ڈی اے واپس کیا جائے، ریلوے نجکاری پر پابندی لگائی جائے۔ نئی پنشن یوجنائیں بند کی جائیں، پرانی بہال کی جائیں، کے نعرے لگا رہے تھے۔

اس دوران ملازمین نے کہاکہ' اگر حکومت ہمارے مطالبات کو پورا کرنے کے بجائے اسے نظرانداز کرتی ہے اور ہمارے بونس کے مطالبات کو پوار نہیں کرتی، تو ریلوے ملازمین ملک بھر کے ریل کو روکیں گے۔

اس دوران 'شمالی ریلوے مزدور یونین' جموں برانچ کے سکریٹری نلیش کمار بھی کٹرا ریلوے اسٹیشن پر سینکڑوں ملازمین کے ساتھ احتجاج میں شامل تھے، انہوں نے اس دوران میڈیا نمائندوں سے کہاکہ' لاک ڈاؤن کے وقت جب ملک بھر کے لوگ اپنے اپنے گھروں میں تھے اس وقت ریلوے ملازمین مسلسل اپنا کام انجام دے رہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ' لاک ڈاؤن کے بعد پورے ملک میں پہلے 25 فیصد سے زیادہ مالگاڑیاں چلائی گئیں، اس دوران وزیر اعظم نریندر نے خود ان ملازمین کو کورونا واریئرس کی صف میں کھڑا کیا اور پھر ان سارے ملازمین کے ڈیڑھ برس کے مہنگائی بھتہ پر پابندی عائد کردی۔

انہوں نے کہاکہ' اس کورونا وبا کے سبب تقریبا 350 ریلوے ملازمین ہلاک ہوئے، اس کے باوجود بھی محکمہ ریلوے نے ان ملازمین کے لیے کوئی بونس جاری کرنے کا حکم نہیں دیا ہے۔

مزید پڑھیں:

مرکزی حکومت کے خلاف ریلوے ملازمین سڑکوں پر اترے

آپ کو بتا دیں کہ' این ایف آئی آر (نیشنل فیڈریشن آف انڈین ریلوے مینز یونین) کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر ایم رگھوویہ اور جنرل سکریٹری یو آر ایم یو (شمالی ریلوے مزدور یونین) بی سی شرما مسلسل کوشش کر رہے ہیں کہ ملازمین کو 2019-20 کے تحت ملنے والے بونس کا اعلان کیا جانا چاہئے۔ جس کے سلسلے میں این ایف آئی آر کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر ایم راگھویا نے چیئرمین ریلوے بورڈ اور وزیر ریلوے سے اس موضوع پر بات چیت کے لئے ملاقات کی جس میں یہ یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ جلد ہی 'پی ایل بی 2019-20' کے بونس کا اعلان کیا جائے گا۔ لیکن ایسا نہیں ہوا۔ جس کی وجہ سے حکومت کی نیت پر شک کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.