دراصل ادھم پور کے لوگوں نے گول مارکیٹ میں 'ایک دیا شہیدوں کے نام' کا ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں ادھم پور کے لوگوں نے حصہ لیا اور دیے جلائے۔'
اس پروگرام میں بڑی تعداد میں بچوں نے بھی حصہ لیا اور رقص کیا۔ یہاں موجود لوگوں نے بتایا کہ 'یہ پروگرام شہیدوں کو یاد کرنے کے لیے منعقد کیا گیا۔'
ادھم پور میونسپل کارپوریشن کے نائب صدر سرندر سنگھ کھالسہ نے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ جن فوجیوں کے شہادت کی بدولت ہم آج دوالی منا رہے ہیں ہم انہیں ابھی بھی نہیں بھولے ہیں، چاہے غم ہو یا خوشی ہو۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس پروگرام کے ذریعے یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ملک میں ہندو مسلمان کے درمیان بھارئی چارہ رہنا چاہیے، تبھی ہم ترقی کر پائیں گے۔