ETV Bharat / state

کووڈ لاک ڈاﺅن کے بعد عید الا ضحی کی تیاریاں

بیوپاریوں نے بتایا کہ پہلے عیدالاضحی کے دوران ان کے اچھا کاروبار ہوتا تھا لیکن رواں برس آئی عید کے دوران ان کا کاروبار کافی متاثر ہوا ہے۔

قربانی کے جانور
قربانی کے جانور
author img

By

Published : Jul 19, 2021, 10:42 PM IST

عیدالا ضحی سے قبل جموں کے مختلف مقامات پر لگنے والی جانوروں کی منڈیاں اس بار بھی لگی ہیں تاہم لاک ڈاﺅن کے بعد آئی عید کے دوران جانوروں کی خرید و فروخت پر بھی کووڈ کا اثر نمایاں دیکھائی دے رہا ہے۔

جموں شہر کے بٹھنڈی، سجواں، نروال، گوجر نگر، شہیدی چوک، جوگی گیٹ، تالاب کھٹیکاں ودیگر علاقوں میں پہلے کی ہی طرح بیو پاریوں کی جانب سے جانوروں کی منڈیاں لگائی گئی ہیں تاہم ان منڈیوں میں ابھی تک خریدروں کی تعداد پہلے کے مقابلے کافی کم دیکھی جا رہی ہے۔

بیوپاریوں نے بتایا کہ پہلے عیدالاضحی کے دوران ان کے اچھا کاروبار ہوتا تھا لیکن رواں برس آئی عید کے دوران ان کا کاروبار کافی متاثر ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اجتماعی نمازِ عید پر پابندی سے عوام مایوس

غورطلب ہے کہ بیوپاری جموں ضلع کے مختلف علاقوں سے قربانی کے لئے خصوصی طورپر تیار کر دہ جانور جموں شہر میں مختلف جگہوں پر منڈیاں لگا کر فروخت کرتے ہیں۔ محمد عظم نامی ایک بیو پاری نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ کچھ دنوں سے گوجر نگر علاقہ میں منڈی لگائی ہے تاہم اس دوران ان کے کم جانور ہی فروخت ہوئے ہیں۔ خریداروں نے بتایا کہ کووڈ کی وجہ سے لوگوں کا کاروبار ہی بند رہا جس کی وجہ سے اب لوگوں کی اقتصادی حالت کمزور ہو چکی ہے اور اسی وجہ سے جانوروں کی خریداری میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.