قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جموں ایئرپورٹ پر جمعرات کو ایک شخص کو گرفتار کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گرفتار کیے گئے شخص کا تعلق غیر معروف عسکری تنظیم ’’غزنوی فورس‘‘ سے ہے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے شخص شاہد نوید کے مبینہ ساتھی، شیر علی، کو 17 فروری کو جموں ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دونوں کا تعلق جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ سے ہے۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شاہد اور شیر علی مبینہ طور جموں صوبے میں مندروں پر حملہ کی سازش کر رہے تھے۔