عام انتخابات کی تاریخ جیسے جیسے قریب آرہی ہے تمام سیاسی جماعتیں اپنی حکمت عملی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تمام حربے استعمال کرہی ہیں۔
آج کے ڈیجیٹل دور میں زمینی سطح کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی انتخابی مہم پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔
ریاست جموں و کشمیر میں بھی سیاسی جماعتیں مختلف# ہیش ٹیگ کے ذریعے رائے دہندگان کو راغب کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔
حالاںکہ اس ہیش ٹیگ انتخابی مہم میں قومی سیاسی جماعتیں علاقائی پارٹیوں سے قدرے پیچھے ہیں۔
پی ڈی پی کی جانب سے ہیش ٹیگ قلم اور دوات آپ کی جماعت نام سے مہم چلائی جا رہی ہے جبکہ نیشنل کانفرنس ہیش ٹیگ حل اور صرف حل نام سے سرگرم ہیں۔ اس کے علاوہ پیپلز کانفرنس کی جانب سے ہیش ٹیگ کاروان آف چینج نام سوشل میڈیا پر مہم چلائی جا رہی ہے۔