ETV Bharat / state

Health Care In India وزیر اعظم نے ملک میں صحت کی دیکھ ریکھ کو اولین ترجیح دی، ڈاکٹر جیتندر سنگھ - Thyroid Disease in jk

مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں پہلی بار صحت کی دیکھ بھال کو اولین ترجیح دینے کا کام کیا ہے جو شاید پچھلی سرکاروں میں کہیں نہ کہیں چھوٹ گیا تھا۔

Etv Bharatpm-modi-has-made-healthcare-a-top-priority-in-the-country-dr-jitendra-singh
وزیر اعظم نے ملک میں صحت کی دیکھ ریکھ کو اولین ترجیح دی، ڈاکٹر جیتندر سنگھ
author img

By

Published : Apr 8, 2023, 4:01 PM IST

جموں:مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں پہلی بار صحت کی دیکھ ریکھ کو اولین ترجیح دی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران ملک میں صرف دو برسوں میں دو ویکسین تیار کئے گئے وہ بھی وزیر اعظم کے بھر پور تعاون سے ہی ممکن ہوا۔موصوف مرکزی وزیر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں پہلی بار صحت کی دیکھ بھال کو اولین ترجیح دینے کا کام کیا ہے جو شاید پچھلی سرکاروں میں کہیں نہ کہیں چھوٹ گیا تھا'۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے دوران ملک میں صرف دو برسوں کے دوران دو ویکسین تیار کئے گئے جو نہ صرف اپنی نوعیت کے پہلے ویکسین تھے بلکہ دنیا کے مختلف ملکوں کو یہ ویکسین فراہم کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ یہ بھی وزیر اعظم کے بھر پور تعاون سے ممکن ہوسکا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ڈاکٹر ششی سودن شرما، پرنسپل جی ایم سی جموں کی کوششوں کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے دیگر حصوں کی طرح جموں و کشمیر میں بھی تھائرائیڈ کے امراض ایک عام صحت کا مسئلہ ہیں۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ 2019 میں جرنل آف میڈیکل سائنس اینڈ کلینیکل ریسرچ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق، جموں اور کشمیر میں تھائرائیڈ کے امراض کا پھیلاؤ تقریباً 12.3 فیصد ہے، جس میں ہائپوتھائرائیڈزم سب سے عام قسم ہے۔

ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ہمارے نوجوان جو آنے والے برسوں کے دوران ملک کی ترقی کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ان کے صحت کی دیکھ ریکھ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.