ETV Bharat / state

ODF Plus status of JK وزیراعظم نے جموں و کشمیر کے گاؤں میں سب کیلئے بیت الخلا کی سہولیات پر دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سووچھ بھارت مشن (دیہی) مرحلہ-II پروگرام کے تحت کے ’ماڈل‘ زمرے میں جموں و کشمیر کے گاؤوں کو 100 فیصد او ڈی ایف پلس (کھلے رفع حاجت سے پاک) کا درجہ حاصل کرنے کے لئے ستائش کی ہے۔

pm-congratulates-jammu-and-kashmir-for-100-percent-j-and-k-ut-villages-achieving-odf-plus-status
زیراعظم نے جموں و کشمیر کے گاؤوں میں سب کے لیے بیت الخلا کی سہولیات پر دی مبارکباد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 2, 2023, 10:48 PM IST

جموں: وزیر اعظم نریندر مودی نے سووچھ بھارت مشن (دیہی) مرحلہ-II پروگرام کے تحت کے ’ماڈل‘ زمرے میں جموں و کشمیر کے گاؤوں کو 100 فیصد او ڈی ایف پلس (کھلے رفع حاجت سے پاک) کا درجہ حاصل کرنے کے لئے مرکز کے زیر انتظام خطے کی ستائش کی ہے۔
وزیر اعظم نے پیر کو ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا ’’ایک قابل ستائش کوشش، جس کے لیے میں جموں و کشمیر کے لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ یہ سووچھ اور صحت مند ہندوستان کی طرف ہمارے سفر میں یہ ایک اہم قدم ہے۔
اس پوسٹ کے ساتھ انہوں نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے دفتر سے جاری ایک پوسٹر اور پوسٹ کو بھی ٹیگ کیا، جس میں مرکز کے زیر انتظام علاقے کے دیہی ترقی اور پنچایت راج محکمہ کے دیہی صفائی کے ڈائریکٹوریٹ نے سووچھ بھارت مشن کے تحت جموں و کشمیر کے 100 فیصد گاؤوں کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک (او ڈی ایف) ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اس پوسٹر پر مودی اور مسٹر سنہا کی تصویریں بھی ہیں۔

  • Laudatory effort, for which I congratulate the people of Jammuand Kashmir. This is a monumental step in our journey towards a cleaner and healthier India. https://t.co/daxXYQ3aFY

    — Narendra Modi (@narendramodi) October 2, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ مرکزی سرکار نے 2014 میں کھلے رفع حاجت سے پاک کرنے کے لیے ایک اسکیم لائی تھی۔ اس اسکیم کے تحت دیہی علاقوں کے لوگوں کو ٹولیٹ بنانے کے لیے سرکار کی طرف سے 12 ہزار روپئے کا امداد دیا جاتا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد کھلے میں رفع حاجت سے نجات پانا تھا۔

(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.