ETV Bharat / state

خصوصی حیثیت کی بحالی تک 5 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا: پی ڈی پی لیڈر - مرکزی وزیر داخلہ

جموں و کشمیر میں کئی سیاسی تنظیموں نے پانچ اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منانے اور احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خصوصی حیثیت کی بحالی تک 5 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا: پی ڈی پی لیڈر

author img

By

Published : Aug 4, 2021, 7:54 PM IST

جموں کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے 5 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جموں کشمیر کو حاصل خصوصی اختیارات کے خاتمے کو 5 اگست 2021 کو دو برس مکمل ہو جائیں گے تاہم پی ڈی پی نے اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خصوصی حیثیت کی بحالی تک 5 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا: پی ڈی پی لیڈر

پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی کے میڈیا کارڈینیٹر پرویز وفا نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی تک 5 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ’’یہ ہماری شناخت اور وجود کا مسئلہ ہے، یہ ہم سب کی لڑائی ہے جو ہمیں اجتماعی طور پر لڑنی ہوگی۔‘‘

مزید پڑھیں: چار اگست 2019 کی وہ یادیں جو آج بھی تازہ ہیں

پرویز وفا نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 کی منسوخی کے وقت مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ ’’جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوگا کیونکہ دفعہ 370 جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی میں حائل ہو رہا ہے۔‘‘ انہوں نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’اب کہاں ہے وہ تعمیر و ترقی، جبکہ تاریخی ڈوگرہ ریاست کا خاتمہ کرکے اسے حصوں میں تقسیم کیا گیا، لوگوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں کئی سیاسی تنظیموں نے پانچ اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منانے اور احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.