ETV Bharat / state

پی ڈی پی کا جموں میں دربار مو کے خاتمے اور مہنگائی کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Jul 20, 2021, 7:15 PM IST

ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ دربار مو کی ڈیڑھ سو سالہ پرانی روایت کو ختم کرکے ڈوگروں کی شناخت کو ختم کیا گیا ہے۔

پی ڈی پی کا جموں میں دربار مو کے خاتمے اور مہنگائی کے خلاف احتجاج
پی ڈی پی کا جموں میں دربار مو کے خاتمے اور مہنگائی کے خلاف احتجاج

پی ڈی پی کے کارکنوں نے منگل کے روز جموں میں دربار مو کی روایت کے خاتمے اور مہنگائی کے خلاف احتجاج درج کیا۔

احتجاجی مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے اور انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اور پی ڈی پی کے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے۔

اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ دربار مو کی ڈیڑھ سو سالہ پرانی روایت کو ختم کرکے ڈوگروں کی شناخت کو ختم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا: 'دربار مو کی روایت ہماری پہچان ہے اگر دربار مو سے حکومت کو دو سو کروڑ روپیوں کا نقصان ہو رہا ہے تو اس کے خاتمے سے جموں کے لوگوں کو بھی کافی نقصان ہو رہا ہے اس کی بھر پائی کون کرے گا'۔

ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی نے لوگوں کو جو خواب دکھائے تھے وہ سراب ثابت ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایندھن کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، عوام کے لیے باعث عذاب

موصوف احتجاجی نے کہا کہ ہمیں پرانا جموں وکشمیر واپس چاہئے ایسا بدلاؤ نہیں چاہئے۔

ان کا الزام تھا کہ جموں کے ساتھ نا انصافی کی جا رہی ہے اوردوسری طرف مہنگائی بھی عروج پر ہے۔

انہوں نے حکومت سے مہنگائی کو دور کرنے اور دو بارمو کی روایت کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.