ETV Bharat / state

Pakistani Intruder Shot Dead ارنیا سیکٹر میں پاکستانی درانداز ہلاک - ارنیا سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام

جموں و کشمیر کے ارنیا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر دیر رات بارڈر سیکورٹی فورسز نے دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا۔ تقریباً 1.45 بجے ایک درانداز کو ہلاک کر دیا۔ BSF foils infiltration bid in Arina sector

ارنیا سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، بی ایس ایف نے درانداز کو ہلاک کیا

author img

By

Published : Jul 31, 2023, 9:57 AM IST

جموں: جموں و کشمیر کے سرحدی علاقہ ارنیا سیکٹر میں آج ایک پاکستانی درانداز کو بی ایس ایف کے چوکس جوانوں نے ہلاک کر دیا۔ بی ایس ایف ترجمان کے مطابق 30 اور 31 جولائی کی درمیانی رات میں چوکس بی ایس ایف کے دستوں نے ارنیا سرحدی علاقے میں بین الاقوامی سرحد پر مشکوک نقل و حرکت دیکھی۔ فوجیوں نے درانداز کو نشانہ بناکر ہلاک کر دیا اور دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اِس طرح سرحدی سکیورٹی فورسز نے جموں خطہ میں واقع بین الاقوامی سرحد پار سے دراندازی کی اور ایک کوشش کو نا کام بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Search Operation in Poonch پونچھ میں دراندازی کی کوشش ناکام، دو درانداز ہلاک

ایک ہفتے میں اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ حکام نے بتایا کہ چوکس سرحدی محافظوں نے درانداز کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا جب وہ بار بار دی گئی وارننگ کو نظر انداز کیا۔ قابل ذکر ہے کہ 25 جولائی کو جموں و کشمیر کے رام گڑھ میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں نے ہیروئن اسمگلروں کے خلاف بڑی کارروائی کی تھی۔ بی ایس ایف کے جوانوں نے رام گڑھ سیکٹر میں 4 کلو گرام ہیروئن ضبط کی اور ساتھ ہی پاکستان سے آنے والے ایک اسمگلر کو بھی ہلاک کر دیا تھا۔ واضح رہے 17 جولائی کو بھارتی فوج نے جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ مل کر سرحدی ضلع پونچھ علاقے میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا تھا اور دو درانداز کو ہلاک کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.