جموں و کشمیر تھوڑی اوڑی سیکنڈری اسکول میں پہاڑی ہیریٹیج گیلری کا افتتاح کیا گیا۔
معروف صحافی اور پروگرام شہربین کے پروڈیوسر و ایڈیٹر اور پہاڑی پروگرام کے نگراں مقصود احمد نے بوائز گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول اوڑی میں پہاڑی ہریٹیج گیلری کا افتتاح کیا۔
ان کے ساتھ سابقہ وزیر بشارت بخاری, ایس ڈی پی او اوڑی جنید ولی, بی ڈی او اوڑی نوید الطاف, چیف ایجوکیشن آفیسر بارہمولہ غلام محمد لون, پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول اوڑی مشتاق سوپوری کے علاوہ پہاڑی, گوجری, کشمیری شعراء موجود تھے۔
اس دوران اسکول میں ساگر کلچرل فارم نے امن وامان کلب اور بوائز اسکول اوڑی کے اشتراک سے سالانہ کانفرس کا انعقاد کیا جس میں مختلف شعراء نے شرکت کی۔ اس دوران صحافی مقصود احمد کو صحافت میں بہتر کارکردگی کے لئے عزیز حاجنی اعزاز سے نوازا گیا۔
کانفرنس میں ساگر کچرل کلب کے سربرہ نظیر ساگر, عزیز حاجنی کے فرزند آزر حاجنی کے علاوہ معروف شعراء، نظر بونیاری, عزیز دچھنوی اور عطاولہ ممتاز وغیرہ شامل تھے۔
خواجہ مقصود احمد نے اے ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہوئی کہ میں اپنے انسٹی ٹیوٹ میں موجود ہوں جہاں میں نے نویں سے لے کر بارہویں کلاس تک تعلیم حاصل کی اور یہاں کے پرنسپل صاحب نے ایک اچھا کام شروع کیا جو کہ جموں وکشمیر میں اسی اسکول سے شروع کیا گیا۔
انہوں نے یہاں پہاڑی ہیریٹیج سینٹر قائم کیا جب بھی اڑی میں باہر سے کوئی آئیں گے تو وہ اسی ہائیر سیکنڈری اسکول میں ہمارا کلچر دیکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرنسپل ہائیر سیکنڈری اسکول روڑی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے یہاں پر ایک ایسا کلچرل ہیریٹیج گیلری کا افتتاح کیا۔ میں نے بھی دیکھا کہ جموں وکشمیر میں کہیں پر بھی ایسا پہاڑی سینٹر قائم نہیں کیا گیا ہے۔
- مزید پڑھیں:
کشمیر کے ہونہاروں کے حیرت انگیز ایجادات
سیکنڈری اسکول اوڑی کے پرنسپل نے کہا کہ ہم کل کے لحاظ سے ایسا ادارہ بنائیں جس میں اس علاقے میں کلچر اور ثقافت کو فروغ مل سکے اس حوالے سے ہم نے پہاڑی کے ساتھ ساتھ گوجری کشمیری رکھا ہے کیونکہ یہ سب لوگ یہاں رہتے ہیں اسی لیے ہم نے پہاڑی کلچرل ہیریٹیج گیلری کا افتتاح کیا۔