جموں میں نئے شراب دکان کھولے جانے کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرے کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے گوجر نگر علاقہ میں آج نیشنل کانفرنس کی سرکردہ رہنما رشیدہ بیگم اور گوجر نگر محلہ کمیٹی کے ممبران نے ایک پریس کانفرنس منعقد کی۔
پریس کانفرنس کے دوران خواتین لیڈر رشیدہ بیگم نے انتظامیہ سے شراب کی دکان کی لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ مندر، مسجد، سکول اور بستیوں کے آس پاس میں مئے خانے کھولنے سے سماج پر منفی اثرات مرتب ہوں گے جبکہ جموں میں شراب کی دکانیں کھلنے کے خلاف لوگوں کا احتجاج بھی جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شراب کی دکانیں عبادت گاہوں کے نزدیک اور بستیوں میں کھولی جا رہی ہیں، جس کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ گوجر نگر میں جس جگہ شراب کی دکان کھولی جارہی ہے، وہاں لوگوں کا کافی ہجوم رہتا ہے، جس کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے جبکہ بستیوں میں شراب کی دکانیں کھولنے سے خواتین کا گھروں سے باہر نکلنا بھی مشکل ہو جائےگا۔
انہوں نے کہا کہ جب ہمارے بچوں کے سامنے شراب خریدا جائے گا تو ان پر کیسے اثرات پڑیں گے۔ ہم بستیوں میں شراب کی دکانیں کھولنے کو برداشت نہیں کریں گے۔
مذکورہ خاتون نے کہا کہ شراب کی دکانیں کھولنے کیلئے شاپنگ ایئریا ہوتے ہیں، نہ بستیوں میں ایسے دکان کھولے جاتے ہیں۔
ان کا مطالبہ ہے کہ ایسی شراب دکانوں کی لائسنسز کو منسوخ کیا جانا چاہئے