ETV Bharat / state

جموں میں 50 فیصد دکانیں بند رکھنے کا حکمنامہ جاری

ضلع جموں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے اور مارکٹ میں لوگوں کے ہجوم کو کم کرنے کے لیے ضلع مجسٹریٹ نے گزشتہ شام نیا حکم جاری کرتے ہوئے صرف پچاس فیصد ہی دکانیں کھولنے کی اجازت دی ہے۔

order issued to close fifty percent shops in jammu
جموں میں 50 فیصد دوکانیں بند رکھنے کا حکم نامہ جاری
author img

By

Published : Apr 21, 2021, 8:26 PM IST

جموں کے ضلع ترقیاتی کمشنر انشل گرک نے گزشتہ روز ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے بازاروں میں دکانوں کو مرحلہ وار طریقے پر کھولنے کا حکم جاری کیا جس حکم کو نافذ کرنے کے لیے جموں ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران اور پولیسں محکمہ متحرک ہوچکا اور آج جموں کے مختلف بازاروں میں ان دکانوں کو بند کرا دیا گیا جن کو حکمنامے کے مطابق آج دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

جموں میں 50 فیصد دوکانیں بند رکھنے کا حکم نامہ جاری

وہیں جموں کے چند علاقوں کی ناکہ بندی کر کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے اور ان علاقوں میں کورونا متاثرین کے ساتھ رابطے میں آنے والوں کی ٹیسٹنگ کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

کنٹینمنٹ زون قرار دیے گئے علاقوں کی سخت نگرانی کرنے اور لوگوں کی نقل و حرکت کو مسدود کرنے کی خاطر سخت احکامات صادر کیے گئے ہیں، ان علاقوں میں لاؤڈ اسپیکروں کے ذریعے لوگوں کو گھروں میں رہنے اور بلا ضرورت باہر آنے سے پرہیز کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے تاکہ کورونا وائرس سے عوام کو محفوظ رکھا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.