ETV Bharat / state

Mandi To Saloonia Mini Services: منڈی تا سلونیاں منی بس سروس کا آغاز - منڈی تا سلونیاں منی بس سروس

جموں وکشمیر کے ضلع منڈی میں لوگوں کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے آج منڈی تا سلونیاں کے لیے منی بس سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔

منڈی تا سلونیاں منی بس سروس کا آغاز
منڈی تا سلونیاں منی بس سروس کا آغاز
author img

By

Published : May 23, 2023, 12:00 PM IST

منڈی: جموں وکشمیر ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ سلونیاں کے لوگوں کی گزشتہ کئی سالوں سے یہ مانگ تھی کہ اس علاقہ کے لیے بس سروس شروع کی جائے تاکہ لوگوں کو جانے میں سہولت ہو اور وقت کی بچت ہو۔ لوگوں کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے آج منڈی تا سلونیاں کے لیے منی بس سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سابق ایم ایل سی پونچھ پردیپ شرما، بی جے پی کے ضلع صدر راج کمار، بلاک ترقیاتی کونسل ممبر ساتھرہ فریدہ بی، ایس ٹی مورچہ کے وائس صدر حاجی محمد اشرف، ایس ایچ او منڈی مختار علی، انجم ٹور اینڈ ٹریول کے ایجنٹ انجم صادق کے علاوہ دیگر بی جے پی پارٹی کے کارکن موجود رہے۔

منڈی تا سلونیاں منی بس سروس کا آغاز

اس دوران سابق ایم ایل سی پونچھ پردیپ شرما و دیگران نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں سلونیاں کے لوگوں کو آئے روز گاڑیوں کی وجہ سے سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ جس کو لیکر لوگوں کی کافی عرصہ سے یہ مانگ تھی کہ اس دوردراز علاقہ کے لیے بس سروس شروع کی جائے۔ اس حوالے سے بلاک ترقیاتی کونسل ممبر ساتھرہ فریدہ بی نے کہا کہ سلونیاں گاؤں کے لوگوں کی دیرینہ مانگ کو آج پورا کردیا گیا ہے۔ جس کے لیے میں ضلع انتظامیہ پونچھ، سرپچوں، انجم ٹور اینڈ ٹریول کے ایجنٹ انجم صادق و محمد فاروق کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ جن کی کاوشوں کی وجہ سے آج گاؤں سلونیاں کے لوگوں کو بس کی سہولیات میسر ہوئی سکی ہے۔ انہوں نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ آئندہ اس کے علاوہ جو بھی عوام کے مطالبات ہونگے ان کو بھی کو پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:Pahalgam Rafting Accident پہلگام میں رافٹنگ بوٹ حادثے کا شکار، دو سیاح ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.