مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں جموں ریلوے اسٹیشنز کے قریب انتظامیہ کی جانب سے مناسب تار بندی نہیں کئے جانے کی وجہ سے ریلوے لائن عام لوگوں کے ساتھ ساتھ مویشیوں کا اڈہ بنتا جا رہا ہے۔
دراصل ریلوے لائن بچھانے کے دوران لائن کے دونوں جانب تار بندی کی گئی تھی، جو اب ٹو ٹ چکی ہے۔ وہیں کئی ایسے مقامات بھی ہیں، جہاں پر گرد و نواح میں رہائش پذیر لوگ گھروں کا کوڑا کرکٹ پھینک دیتے ہیں۔ عام لوگ کسی بھی وقت کسی بھی جگہ سے آر پار ہونے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو پٹری پر آنے سے روکنے کیلئے ابھی تک کوئی بندوبست ہی نہیں کیا گیا ہے۔
جموں ریلوے اسٹیشن سے کٹرہ کی جانب جانے والی ریلوے لائن پر گندگی کے ڈھیر جمع ہو گئے ہیں، جس کی وجہ سے ملحقہ علاقہ میں بدبو پھیل رہی ہے اور بیماری پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مقامی لوگوں نے ریلوے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے لائن کے دونوں جانب تار بندی کی جائے۔