ETV Bharat / state

این سی کا لاوے پورہ انکاؤنٹر کی تحقیقات پر زور

نیشنل کانفرنس کے رہنماؤں نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور لاوے پورہ انکاؤنٹر کی تحقیقات پر بھی زور دیا۔

این سی کا لاوے پورہ انکاؤنٹر کی تحقیقات پر زور
این سی کا لاوے پورہ انکاؤنٹر کی تحقیقات پر زور
author img

By

Published : Jan 6, 2021, 7:29 AM IST

جموں و کشمیر کی سب سے پرانی اور بڑی علاقائی جماعت نیشنل کانفرنس کے رہنماؤں نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی

این سی کا لاوے پورہ انکاؤنٹر کی تحقیقات پر زور

تفصیلات کے مطابق نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دیویندر سنگھ رانا کی قیادت میں سابق وزراء سرجیت سنگھ سلاتھیہ، اجے کمار سدھوترا اور مشتاق بخاری، سابق قانون ساز جاوید رانا اور ٹی ایس وزیر نے ڈی ڈی سی اِنتخابات کو پُرامن طریقے سے منعقد کرانے کے لیے لیفٹیننٹ گورنر اور یوٹی اِنتظامیہ کو اِظہار تشکر کیا اور مبارک باد پیش کی۔

نیشنل کانفرنس کے رہنماؤں نے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی وہ ڈی ڈی کونسلز کو فوری طور تشکیل دے اور اعلیٰ جمہوری اقدار کو قائم رکھ کر عوام کی اُمنگوں کو پورا کرنے کو یقینی بنائے۔

وفد نے حال ہی میں سرینگر میں ستپال نسچل سونار کی ہلاکت کی جانچ کرنے کی مانگ کی اور ساتھ ہی لاوے پورہ انکاؤنٹر کی تحقیقات پر بھی زور دیا۔

این آئی اے نے حزب المجاہدین نارکو ٹیرر کیس میں چارج شیٹ دائر کی

دریں اثناء سی پی آئی (ایم) کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور ڈی ڈی سی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر انہیں مبارکباد پیش کی اور مطالبہ کیا کہ عوام کے مفاد کے لیے جلد سے جلد کونسلز تشکیل دی جائیں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے دونوں وفود کو ڈی ڈی سی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد بھی پیش کی اور یقین دہانی کرائی کہ یو ٹی انتظامیہ جموں و کشمیر میں جمہوری سیٹ اپ کو بااختیار بنانے اور مضبوط بنانے کے لیے ہر اقدام کر رہی ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ بے گناہوں کی ہلاکت ایک بزدلانہ فعل ہے جس کا مقصد پُرامن ماحول کو زہر آلود کرنا ہے اور سیاسی جماعتوں کو ایسے واردات کی پُرزور مذمت کرنی چاہیے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے سیکیورٹی اہلکار اور پولیس اپنا کام پیشہ وارانہ طور اور ذمہ داری سے انجام دے رہے ہیں اور وہ ہمیشہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.