جموں: جموں و کشمیر کے صوبہ جموں کو پنجاب ریاست کے پٹھان کوٹ سے جوڑنے والی قومی شاہراہ پر پیش آئے ایک بھیانک ٹریفک حادثے میں 2افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی جب کہ گاڑی میں سوار دیگر 3 افراد شدید زخمی ہیں جن کو علاج معالجہ کے لئے مقامی ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق جموں پٹھان کوٹ شاہراہ پر شیشون کٹھوعہ کے نزدیک ایک نجی کار کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جب کہ تین دیگر زخمی ہوئے۔ Mother-son killed in car accident
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شاہراہ پر شیشون کے نزدیک ایک کار کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کار میں سوار پانچ افراد زخمی ہوئے۔ حادثہ کے ساتھ ہی مقامی لوگوں نے بچاﺅ کارروائی میں شرکت کرتے ہوئے سبھی زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر ڈاکٹروں نے 2 افراد کو مردہ قرار دے دیا جب کہ دیگر تین کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ حادثے میں مرنے والوں کی شناخت نیشا شرما زوجہ ورن شرما اور ان کا دو سال کا بیٹا ردیا شرما کے طور پر ہوئی ہے جب کہ زخمیوں میں ورن شرما خود اور ان کی دو بیٹیاں سونیا اور تریشا شرما بھی شامل ہیں۔ Two killed in road accident