ETV Bharat / state

Teachers Transferred in Jammu جموں میں 900 سے زائد ٹیچرز کا تبادلہ - محکمہ تعلیم جموں اساتذہ کے تابدلے

محکمہ تعلیم نے جموں کے مختلف اسکولوں میں تعینات920 اساتذہ کے تبادلے کئے۔ فہرست میں، محکمہ کے مطابق، ایسے اساتذہ کو بھی ٹرانسفر کیا گیا ہے جو برسوں سے ایک ہی اسکول میں درس و تدریس کی خدمات انجام دے رہے تھے۔

a
a
author img

By

Published : Jul 13, 2023, 7:23 PM IST

جموں: محکمہ تعلیم، جموں، کی سالانہ ٹرانسفر مہم کے تحت جموں ضلع کے اساتذہ کے تبادلوں کی پہلی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ فہرست میں وہ اساتذہ کرام بھی شامل ہیں جو ایک ہی اسکول میں دس سال یا اس سے زیادہ عرصے سے تعینات ہیں۔ سالانہ تعلیمی مہم کے تحت محکمہ تعلیم نے اساتذہ سے تبادلوں کے لیے آن لائن درخواستیں طلب کی تھیں، ان درخواستوں میں اساتذہ اپنی خواہش کے مطابق کسی دوسرے اسکول کا انتخاب کر سکتے تھے تاہم تبادلے کا حتمی فیصلہ کمیٹی کے پاس ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق ٹرانسفر مہم کا مقصد ایک ہی اسکول میں تین سال یا اس سے زائد عرصے سے تعینات اساتذہ کا تبادلہ کرنا ہے۔ محکمہ تعلیم کے افسران کا دعویٰ ہے کہ انہیں ایسی کئی شکایات موصول ہو رہی تھیں جن میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ درجنوں ’’اثر و رسوخ رکھنے والے‘‘ اساتذہ اپنے تبادلے نہیں ہونے دے رہے اور جموں شہر یا مضافات میں قائم اسکولوں میں برسوں سے بیٹھے ہیں۔ افسران کے مطابق ان شکایات میں بعض ایسے اساتذہ صاحبان کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جو ایک دہائی سے بھی زائد عرصہ سے ایک ہی اسکول میں درس و تدریس کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

مزید پڑھی: Students Protest Against the Transfer of Teacher: استاد کے تبادلے پرطلبہ کا احتجاج

حکام کے مطابق ایسے اساتذہ کی وجہ سے وہ اساتذہ انتہائی پریشان تھے جو برسوں سے دور دراز اسکولوں میں خدمات انجام دے رہے تھے اور انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس آنے کا موقع نہیں مل رہا تھا۔ محکمہ ایجوکیشن کے ڈائریکٹر اشوک کمار شرما کا کہنا ہے کہ ’’جموں ڈویژن کے سانبہ، کٹھوعہ، ڈوڈہ، راجوری، پونچھ، ادھم پور، ریاسی، کشتواڑ اور رام بن اضلاع کی ٹرانسفر لسٹ پہلے ہی جاری کی جا چکی ہے۔ اب جموں ضلع کی ٹرانسفر لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔ یہ تبادلے ضلع کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں۔ اساتذہ کے اضلاع تبدیل نہیں کیے گئے ہیں، ان کے تبادلے ان کے متعلقہ اضلاع میں ہی کیے گئے ہیں۔‘‘ ان تبادلوں میں علیل اساتذہ کو ان کے آبائی علاقوں میں منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس کے علاوہ ریٹائرمنٹ کے قریب اساتذہ کو بھی ان کے آبائی علاقوں میں بھیجا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.