جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے آج بابا بودھن علی شاہ- ستورای جموں، کی درگاہ پر عقیدت کے پھول چڑھائے۔ انہوں نے درگاہ پر حاضری دی اور جموں و کشمیر کو درپیش چلینجوں سے نجات، عوام کی خوش حالی اور مکمل امن و امان کے لئے دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: دفعہ 370 کے خاتمے کا مقصد جموں و کشمیر کو لوٹنا: محبوبہ مفتی
بتادیں کہ سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی چار روزہ دورہ پر جموں میں ہیں اور آج ان کے جموں دورے کا آخری دن تھا۔ اس سے پہلے انہوں نے جموں میں واقع پارٹی ہیڈکوارٹر میں پارٹی کارکنان کے ساتھ ساتھ پارٹی لیڈران سے بھی ملاقات کی۔