ETV Bharat / state

شفاف اور پُرامن انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے میکانزم تیار - ضلعی ترقیاتی کونسل کے انتخابات

کے کے شرما نے بتایا کہ صاف و شفاف اور پُرامن طریقے سے انتخابات منعقد کرانے کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ جموں و کشمیر میں محفوظ انتخابات ہوں۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Nov 25, 2020, 10:55 PM IST

کے کے شرما نے آج کہا کہ جموں و کشمیر میں پہلی بار ہونے والے ضلعی ترقیاتی کونسل کے انتخابات اور پنچایت ضمنی انتخابات کو صاف و شفاف اور پُرامن طریقے سے منعقد کرانے کے لیے تمام تر اقدمات منعقد کیے گئے ہیں۔ ان انتخابات کی وجہ سے اس یونین ٹریٹری میں جمہوری نظام مزید مضبوط ہوگا۔

ریاستی الیکشن کمشنر جموں ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کر رہے تھے۔ کے کے شرما امن و امان کی صورتحال اور 28 نومبر سے 19 دسمبر کے درمیان انتخابات کے انعقاد کے لیے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

اس میٹنگ میں ڈویژنل کمشنر جموں سنجیو ورما اور آئی جی پی جموں مکیش سنگھ نے شرکت کی۔

کے کے شرما نے بتایا کہ صاف و شفاف اور پُرامن طریقے سے انتخابات منعقد کرانے کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ جموں و کشمیر میں محفوظ انتخابات ہوں۔

'کشمیر میں بی جے پی کی دال گلنے والی نہیں ہے'

مختلف اضلاع کے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز سے ضروری معلومات حاصل کرتے ہوئے اسٹیٹ الیکشن کمشنر کو بتایا گیا کہ انتخابی مہم چلانے والوں سمیت پارٹی امیدوار اور آزاد امیدواروں کو سیکیورٹی کے مناسب انتظامات فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنے علاقوں میں انتخابی مہم آسانی سے چلا پائیں۔

جموں و کشمیر میں منعقد ہونے والے انتخابات کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کے کے شرما نے بتایا کہ ڈی ڈی پہلی بار منعقد ہو رہے ہیں۔ یہ انتخابات کافی اہمیت کے حامل ہیں اور عوام کو ضلعی سطح کی قیادت کو یقینی بنائیں گے اور اس کے علاوہ ہر علاقے اور گاؤں کی ترقیاتی سرگرمیوں کو تیز کریں گے۔

اجلاس کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی انتظامات کے علاوہ جموں ڈویژن کے دور دراز علاقوں اور دیگر اضلاع میں ہوائی جہاز سروس فراہم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کے کے شرما نے ڈویژنل کمشنر جموں کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ بالائی علاقوں میں ہونے والی برفباری کے موثر اقدامات کیے جائیں اور برف کو وقت سے پہلے برف ہٹایا جائے، تاکہ رائے دہنگدان کو کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ علاقے ضلع ہیڈ کوارٹر سے منقطع نہ رہیں۔

کورونا مریضوں کے لیے پوسٹل بلیٹ فراہم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.