ETV Bharat / state

Calls And WhatsApp Messages From Intelligence Agents:طالب علموں کو انٹیلی جنس ایجنٹس کی کالزاور واٹس ایپ پیغامات موصول

جموں وکشمیر میں ذرائع نے بتایا کہ طالب علموں کو دو موبائل نمبروں سے پاکستانی انٹیلی جنس ایجنٹس کے کالز اور واٹس ایپ پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

طالب علموں کو انٹیلی جنس ایجنٹس کی کالزاور واٹس ایپ پیغامات موصول

author img

By

Published : Jul 28, 2023, 2:55 PM IST

Updated : Jul 28, 2023, 3:38 PM IST

جموں کے آرمی پبلک اسکول اور کئی دیگر اسکولوں کے طلباء کو پاکستانی انٹیلی جنس ایجنٹوں کی جانب سے فون کالز اور واٹس ایپ پیغامات موصول ہورہے ہیں. جن میں انہیں مخصوص سوشل میڈیا گروپس میں شامل ہونے اور حساس معلومات شیئر کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ طالب علموں کو دو موبائل نمبروں سے پاکستانی انٹیلی جنس ایجنٹس کی کالز اور واٹس ایپ پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ لوگ اسکول کے اساتذہ کا روپ دھار کر طلباء کو نئے کلاس گروپ میں شامل ہونے اور انہیں 'ون ٹائم پاس ورڈ' (OTP) بھیجنے کو کہتے ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ جیسے ہی کوئی طالب علم گروپ میں شامل ہوتا ہے، اس سے حساس معلومات شیئر کرنے کو کہا جاتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ مشتبہ ایجنٹ ابتدائی طور پر کال کرتے ہوئے یا پیغامات بھیجتے ہوئے طالب علم کے کسی قریبی شخص کا حوالہ دیتے ہیں. تاکہ وہ طالب علم یہ سمجھیں کہ ان سے رابطہ کرنے والا شخص ان کا استاد ہے۔

مزید پڑھیں:Ladakh Student Suicide in Rajasthan راجستھان سنٹرل یونیورسٹی میں لداخ کی طالبہ کی خودکشی، طلبہ کا احتجاج
آرمی پبلک اسکول کے پرنسپلز کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق ایجنٹ طلباء سے ان کے والد کی ملازمت، اسکول کے معمولات اور اوقات، اساتذہ کے نام، یونیفارم وغیرہ کی معلومات مانگ رہے ہیں۔
مشاورت میں کہا گیا ہے، کہ سکولوں اور کالجوں سے درخواست ہے کہ وہ اساتذہ اور طلباء کو اس حوالے سے آگاہ کریں۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے پیغامات دوسرے نمبروں سے بھی آرہے ہیں۔ ایڈوائزری کے مطابق طلباء کے رشتہ داروں کو مشکوک کالوں کے بارے میں چوکنا رہنا ہوگا۔

Last Updated : Jul 28, 2023, 3:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.