ETV Bharat / state

'آزادی، مساوات اور بھائی چارہ بھارت کے آئین کی شان'

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ستر سال قبل ایک خود مختار اور متحدہ جدید بھارت کی بنیاد رکھی گئی تھی جس کا محور ہمارے آئین میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو مل کر بھارت کے تنوع میں اتحاد کو برقرار رکھنے کے لئے کام کرنا چاہئے۔

author img

By

Published : Nov 27, 2020, 1:44 PM IST

جموں و کشمیر میں یوم آئین کی تقریبات کی قیادت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سول سیکریٹریٹ میں ایک متاثر کن تقریب میں دستور ہند کا 'پری ایمبل' (تمہیدی بیان) پڑھ کر سنایا۔

آئین کی 71 ویں برسی کے موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے سرکاری عہدیداروں سے آئین کے تقدس کو برقرار رکھنے کی تلقین کی۔

انہوں نے کہا کہ 'آئیے آئین کے تقدس کو برقرار رکھنے اور اس میں درج اقدار کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کو مزید مستحکم کرنے کا عہد کریں ۔'

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آزادی، مساوات اور بھائی چارے کی خوبیاں جو بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر نے رکھی تھی، آج بھی ہمارے لئے اتنی ہی مناسب ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ستر سال قبل ایک خود مختار اور متحدہ جدید بھارت کی بنیاد رکھی گئی تھی جس کا محور ہمارے آئین میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو مل کر بھارت کے تنوع میں اتحاد کو برقرار رکھنے کے لئے کام کرنا چاہئے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کے تمام شہریوں پر زور دیا کہ وہ آئین کے بانی کے راستہ پر چلیں اور اپنے بنیادی فرائض کو جوش و جذبے کے ساتھ ادا کریں گے۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر، چیف سیکریٹری، فائنانشل کمشنرز، انتظامی سیکرٹریز اور سول سیکرٹریٹ کے افسران و اہلکار بڑی تعداد میں موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.