ETV Bharat / state

کووڈ-19: لیفٹیننٹ گورنر نے سینئر ڈاکٹروں کے ساتھ میٹنگ کی

لیفٹیننٹ گورنر نے کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں مستقل جدوجہد کرنے اور مہلک وائرس سے متاثرہ لوگوں کو بچانے کے لئے دن رات مستقل خدمات انجام دینے پر تمام ڈاکٹروں اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کا شکریہ ادا کیا۔

author img

By

Published : Apr 27, 2021, 7:54 AM IST

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے راج بھون میں ورچوئل موڈ میں جموں و کشمیر کے سینئر ڈاکٹروں، پرنسپلز، سرکاری میڈیکل کالجوں کے ضلع سربراہان اور ضلع اسپتالوں کے سربراہوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

میٹنگ کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے جاری کووڈ وبا سے نمٹنے کے لئے جموں و کشمیر کے اسپتالوں میں رکھی جانے والی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں مستقل جدوجہد کرنے اور مہلک وائرس سے متاثرہ لوگوں کو بچانے کے لئے دن رات مستقل خدمات انجام دینے پر تمام ڈاکٹروں اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کا شکریہ ادا کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے ڈاکٹروں سے کہا 'میں آپ اور آپ کی ٹیم کے ممبران، صحت کے کارکنان کا حیرت انگیز کام کے لئے مشکور ہوں۔ آپ ہم سب کے لئے ایک مثال ہیں۔ آپ نے جموں و کشمیر کے عوام کی پوری لگن، ہمت اور صبر کے ساتھ خدمت کی۔ آپ کے تعاون سے ہم خطے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو مؤثر طریقے سے قابو پالیں گے۔'

لیفٹیننٹ گورنر نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے موثر انتظام اور اس سمت میں اٹھانے کے لئے ضروری اقدامات کے لئے ایچ او ڈی اور ڈاکٹروں سے مشورے طلب کیے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے مشاہدہ کیا کہ 'کووڈ مریضوں کے لئے بستروں اور ادویات کی دستیابی کو بڑھانے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھانا ضروری ہے۔'

ڈاکٹروں نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ یونین ٹیریٹریری کے اسپتالوں میں مریضوں کو ضروری دیکھ بھال فراہم کرنے کے لئے آکسیجن کی کافی فراہمی اور بستروں کی دستیابی ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے سینئر ڈاکٹروں اور مذہبی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اور کووڈ ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے کے لئے عوام میں شعور پھیلائیں۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا، ٹی وی اور ریڈیو جیسے مواصلاتی ذرائع کو زیادہ سے زیادہ آبادی تک پہنچنے کے لئے ضروری معلومات کے ساتھ زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ ویکسین کے بارے میں غلط فہمیاں دور کیں جائیں۔

انہوں نے ڈاکٹروں کو مشورہ دیا کہ وہ مذہبی رہنماؤں سے اپیل کریں کہ وہ تمام مذہبی مقامات پر بغیر ماسک لوگوں کے داخلے پر پابندی لگائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.