جموں: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج جموں کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں بجٹ 2023-24 پر جموں میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس پریس کانفرنس میں جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سکریٹری صوبائی کمشنر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ سال کے دوران 14.64 فیصد کی اقتصادی ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس ریونیو میں گزشتہ مالی سال کے دوران جموں و کشمیر میں 31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
جموں و کشمیر میں امن و امان میں بہتری کی تعریف کرتے ہوئے ایل جی نے کہا کہ سنہ 2022 میں جموں و کشمیر میں ایک کروڑ 1.88 کروڑ سیاحوں نے جموں و کشمیر کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں پردھان منتری گرام سڑک یوجنا، امرت سروور، اسکیم، آزادی کا امرت مہاتسو، نشا مکت ابھیان سمیت مخلتف اسکیموں کے نفاذ کے لیے ملک میں سرفہرست کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں شامل ہے۔
پریس کانفرنس میں منوج سنہا نے کہا کہ جموں وکشمیر میں 10 مہینوں کے دوران 1547.87 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں انہوں نے سرینگر کے مضافات سمپورہ میں500 کروڑ لاگت سے بنے والے امار گروپ کے تجارتی کمپلیکس کی سنگ بنیاد رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی شرح میں معمولی کمی آئی ہے۔ 33 ہزار 426 آسامیاں ریکروٹنگ ایجنسیوں کو بھیج دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 25 ہزار 450 امیدواروں کو نوکریاں دی گئی ہیں جن میں جموں و کشمیر بینک نے ے 2 ہزار 436 نوکریاں دی ہیں۔
مزید پڑھیں: Jammu and Kashmir Budget Highlights جموں و کشمیر بجٹ 2023۔24 ہائی لائٹس
انہوں نے کہا کہ تقریباً 2 لاکھ 2ہزار 749 نوجوانوں کو مختلف سیلف ایمپلائمنٹ سکیموں کے تحت روزگار دیا گیا ہے اور رواں سال کے آخر تک 2 لاکھ 37 ہزار نوجوانوں کو مختلف اسکموں کے تحت روزگار دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سے چار سالوں میں جموں و کشمیر میں ترقی کی رفتار میں ایک مثالی تبدیلی آئی ہے۔سڑک کی تعمیر 2018 میں 1500-1600 کلومیٹر کی تھی جو سنہ 2022 میں دوگنی ہو کر 3200 کلومیٹر ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: JK budget 2023-24 کئی شعبوں میں بجٹ میں رقم ہی نہیں مختص، بٹہ مالو ٹریڈرس ایسوسی ایشن