ETV Bharat / state

Land Identified for NCDC Branch in Jammu: جموں میں نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول برانچ کے لیے اراضی کی نشاندہی

نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول برانچ کے لیے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں کی جانب سے تشکیل دی گئی نوڈل ٹیم نے Land Identified for NCDC Branch in Jammu جموں کے کوٹ بھلوال علاقے میں اراضی کی نشاندہی کے سلسلہ میں زمین کا معائنہ کیا۔

جموں میں نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول برانچ کے لیے اراضی کی نشاندہی

author img

By

Published : May 18, 2022, 8:59 PM IST

جموں: ملک بھر میں نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈی سی) کی 22 مزید شاخیں کھولنے کے مرکزی سرکار کے فیصلے کے مطابق جموں میں جلد ہی ایک ایسی شاخ قائم ہونے جا رہی ہے جو بیماریوں کی تشخیص میں مقامی حکومت کی مدد کرے گی۔ Land Identified for NCDC Branch in Jammu نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کی شاخ کے کے لیے جموں کے کوٹ بھلوال علاقے میں زمین کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مرکزی سپانسرڈ اسکیم کے تحت NCDC کی ایک شاخ جموں ضلع کے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کوٹ بھلوال میں قائم ہونے والی ہے، جس میں مرکزی سرکار 60 فیصد (تعمیرات، آلات، افرادی قوت وغیرہ) کا خرچہ برداشت کرے گی جب کہ یو ٹی حکومت کو 40 فیصد ہی خرچہ برداشت کرنا ہوگا۔ National Centre for Disease Control Branch in Jammuذرائع نے مزید بتایا کہ منصوبہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔

سرکاری ذرائع نے مزید بتایا کہ کوٹ بھلوال علاقے میں محکمہ صحت کے زیر قبضہ کل 17 کنال اراضی خالی پڑی ہے جبکہ این سی ڈی سی برانچ کے لیے ہسپتال کی قدیم عمارت پر مشتمل 8 کنال اراضی کافی ہے۔ NCDC Branch in Jammuانہوں نے مزید بتایا کہ اراضی کی نشاندہی کے سلسلہ میں اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جبکہ حال ہی میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں کی طرف سے تشکیل دی گئی نوڈل ٹیم کے ساتھ تین افسران پر مشتمل ایک مرکزی ٹیم نے زمین کا معائنہ کیا۔

مزید پڑھیں:

Ayushman Bharat Scheme in J&k: رواں برس نومبر کے آخر تک 55 لاکھ سے زائد گولڈن کارڈ جاری

قابل ذکر ہے کہ نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول برانچ بیماریوں، وبائی امراض پر تحقیقات اور امراض کے پھیلنے سے نمٹنے کے لیے تیز رفتار ردعمل کی صلاحیت کو معیاری بنانے کےلئے اہم ثابت ہوگی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مرکزی حکومت کے پبلک انسٹی ٹیوٹ، ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر جنرل، مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے تحت اس وقت ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں 8 شاخیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی ملک بھر میں این سی ڈی سی کی مزید 22 شاخیں قائم کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے تاہم کووڈ وبا کے پھیلنے کے بعد وبائی امراض کے دوران موجودہ برانچز میں کام کے بڑھتے ہوئے بوجھ کو مدنظر رکھتے ہوئے اس عمل میں مزید وسعت دی گئی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.