ETV Bharat / state

'جموں میں کشمیری ٹرک ڈرائیور گرفتار، 30 لاکھ برآمد'

author img

By

Published : May 19, 2021, 5:04 PM IST

مذکورہ ڈرائیور کی شناخت محمد اقبال ولد عبدالعزیز ساکن شادی والا ویری ناگ ضلع اننت ناگ کے بطور ہوئی ہے۔

'جموں میں کشمیری ٹرک ڈرائیور گرفتار، 30 لاکھ برامد'

جموں وکشمیر پولیس نے جموں کے گنگیال علاقے میں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے ایک ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے 30 لاکھ روپیے نقدی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے جموں کے گنگیال علاقے میں ایک چیک پوائنٹ پر ایک ٹرک زیر نمبر JK03F - 4543 کو روکا اور اس کی چیکنگ کے دوران ڈرائیور کی تحویل سے 30 لاکھ روپیے نقدی بر آمد کئے۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ڈرائیور پولیس کی طرف سے اس بھاری رقم کے بارے میں پوچھے جانے والے سوالات کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکا جس کے بعد اس کو مزید پوچھ تاچھ کے لئے محکمہ انکم ٹیکس کے عہدیداروں کے حوالے کر دیا گیا۔

مذکورہ ڈرائیور کی شناخت محمد اقبال ولد عبدالعزیز ساکن شادی والا ویری ناگ ضلع اننت ناگ کے بطور ہوئی ہے۔

یو-این-آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.