ای ٹی وی بھارت نے زمینی سطح پر پنچایت حلقہ سنجواہ لووئر میں پنچایت گھر کے باہر مقامی لوگوں سے بات چیت کی۔ بات چیت میں انہوں نے کہا کہ پہلے دو مرحلوں کے دوران انتظامیہ نے لاکھوں تعمیراتی کام درج کیے اور ان کاموں کو مکمل کرنے کے وعدے کیے گئے تھے، لیکن ابھی تک وہ کام پورے نہیں کیے گئے۔
مقامی لوگوں نے سرکار سے اپیل کی کہ پہلے اور دوسرے مرحلے میں درج کرائے گئے مسائل کو حل کیا جائے تاکہ لوگوں کو فائدہ پہنچے۔
واضح رہے کہ بیک ٹو ولیج پروگرام کا تیسرا مرحلہ دو اکتوبر سے 12 اکتوبر تک ہوگا۔ بیک ٹو ولیج پروگرام کے تیسرے مرحلے سے قبل تین ہفتوں پر محیط ایک عوامی مہم چلائی جائے گی، جس میں لوگوں کی شکایتوں کو سنا گیا۔