جموں: جموں و کشمیر بی جے پی یونٹ کے صدر رویندر رینا نے کشمیر میں تعینات پنڈت ملازمین کو یقین دلایا ہے کہ اُن کے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سعی کی جائے گی۔ رویندر رینا کے ساتھ کشمیر میں تعینات ملازمین جن میں کشمیر پنڈت بھی شامل ہیں، نے ملاقات کی۔Pandit Employees Protest In Jammu
اس موقع پر رویندر رینا نے کہا کہ موجودہ حکومت کشمیری پنڈت اور دیگر ہندو ملازمین کے مسائل حل کرنے کی خاطرز مینی سطح پر کام کر رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کشمیر میں تعینات ملازمین کی رکی پڑی تنخواہوں کو فوری طورپر واگزار کیا جانا چاہیے۔Issues Of Kashmiri Pandit Employees
اُن کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یقین دلایا ہے کہ کشمیر میں تعینات ملازمین کے جائز مسائل کو حل کیا جائے گا۔ موصوف صدر نے بتایا کہ ملازمین کی ٹرانسفر پالیسی کی خاطر ایل جی انتظامیہ نے دو مرتبہ کمیٹیاں تشکیل دی تاہم کمیٹیوں کے سربراہان کو سینٹرل ڈبیوٹیشن پر بھیجا گیا جس وجہ سے یہ معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔Two Committees For Pandit Employees
مزید پڑھیں: Protest In Jammu یوتھ آل انڈیا کشمیری سماج کا جموں میں احتجاج
رویندر رینا نے احتجاج کر رہے ملازمین کو یقین دلایا کہ اُن کے سبھی مسائل کو حل کیا جائے گا اور اس حوالے سے بی جے پی نے بھی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جنہوں نے کشمیر کے ٹرانزٹ کیمپوں میں مقیم ملازمین سے بھی ملاقات کی ہے۔
بتادیں کہ پچھلے چار ماہ سے کشمیری پنڈت اور ڈوگرہ ملازمین جموں میں احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں اور وہ سرکار سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ اُنہیں جموں ٹرانسفر کیا جائے۔Transfer Policy Of Kashmiri Pandit Employees
( یو این آئی)