ETV Bharat / state

JKSSB issue : امیدوار ایسے افراد کے بہکاوے میں نہ آئیں جنہوں نے عسکریت پسندوں کو نوکریاں فراہم کیں، منوج سنہا

لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے کہا کہ ان لوگوں کو بھرتی عمل پر سوال کرنے کا کوئی حق نہیں جنہوں نے اپنے دور میں عسکریت پسندوں اور اُن کے قریبی رشتہ داروں کو سرکاری نوکریاں فراہم کیں۔انہوں نے کہا کہ وہ زمانہ گیا جب نوکریاں سفارش پر ملتی تھیں اب محنت کے بل بوتے پر نوجوان نوکریاں حاصل کر رہے ہیں۔

manoj sinha
لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا
author img

By

Published : Mar 13, 2023, 9:52 PM IST

امیدوار ایسے افراد کے بہکاوے میں نہ آئیں جنہوں نے عسکریت پسندوں کو نوکریاں فراہم کیں، منوج سنہا

جموں:جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز کہا کہ یونین ٹریٹری میں پراپرٹی ٹیکس کافی غور وغوض کے بعد لاگو کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ 40 فیصد لوگوں کو ٹیکس نہیں دینا پڑے گا جبکہ مذہبی مقامات کو بھی مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ان کے مطابق عام شہریوں سے تجاویز بھی مانگی گئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امیدواروں سے گزارش ہے کہ وہ کینڈل لائٹ مارچ نہ نکالیں کیونکہ جن لوگوں نے زمین اور نوکریوں میں لوٹ کھسوٹ کی وہ اب لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایل جی نے بتایا کہ بھرتی امتحانات میں گڑھ بڑھ کرنے والوں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔ان باتوں کا اظہار ایل جی نے جموں میں تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں پراپرٹی ٹیکس کافی غور وغوض کے بعد لاگو کیا گیا ۔

ایل جی نے بتایا کہ 40 فیصد لوگوں کو ٹیکس نہیں دینا پڑے گا جبکہ مذہبی مقامات کو اس ٹیکس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ان کے مطابق پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے عام شہریوں سے تجاویز بھی مانگی گئی ہیں ۔

ایپ ٹیک معاملے پر امیدواروں کی جانب سے کینڈل لائٹ مارچ نکالنے کے حوالے سے ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ جب بھی بھرتی ایجنسی کے متعلق شکایت موصول ہوئی تو فوری طورپر کارروائی کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ پچھلی دفعہ جب امیدواروں نے امتحانات میں گڑھ بڑی ہونے کی بات کئی تو انتظامیہ نے جانچ کا کام سی بی آئی کے سپرد کیا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ سی بی آئی نے بھرتی گھوٹالے میں کئی لوگوں کو گرفتار کیا اور اُن کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جان بوجھ کر کوششیں ہو رہی ہیں کہ کسی نہ کسی طرح بھرتی عمل کو روکا جائے تاہم ایسا ہم نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ امسال بارہ ہزار سرکاری اسامیوں کو پر کرئے گی اور اس حوالے سے بھرتی ایجنسیوں کو کام سونپ دیا گیا۔

مزید پڑھیں: Protest Against Aptech جموں میں ہزاروں امیدواروں کا کینڈل لائٹ مارچ، فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی کی شرکت

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ان لوگوں کو بھرتی عمل پر سوال کرنے کا کوئی حق نہیں جنہوں نے اپنے دور میں عسکریت پسندوں اور اُن کے قریبی رشتہ داروں کو سرکاری نوکریاں فراہم کیں۔ایل جی نے کہا کہ وہ زمانہ گیا جب نوکریاں سفارش پر ملتی تھیں اب محنت کے بل بوتے پر نوجوان نوکریاں حاصل کر رہے ہیں۔

منوج سنہا نے مزید بتایا کہ میں نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ وہ سرکار پر بھروسہ رکھیں ، اگر کئی پر بھی کوئی گڑھ بڑی ہوتی ہے تو وہ سامنے آئے کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو کینڈل لائٹ مارچ نکالنے کی کوئی ضرورت نہیں زمین سے نوکریوں تک جن لوگوں نے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کیا وہ اب نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں اب بے ایمان لوگوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.