جموں: وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ نے جموں میں منعقدہ روزگار میلے میں شرکت کی انہوں نے کہا کہ جی 20 نے یہ ظاہر کیا ہے کہ جموں و کشمیر ترقی کے راستے پر ہے۔ حکومت عسکریت پسند کے خلاف زیرو ٹولیرنس کی پالیسی اختیار کر رہا ہے۔
ہر کوئی جانتا ہے کہ حکومت کس طرح کام کر رہی ہے۔ جموں و کشمیر میں بھی حکومت ترقی کے لئے کام کر رہی ہے۔ اجے بھٹ نے کہا کہ مودی حکومت نے ریاست میں جی 20 ایونٹ کو امن سے منظم کرنےکیلئے ہدایت دی تھی"جب آرٹیکل 370 کو ختم کردیا گیا تھا تو حزب اختلاف کی جماعتوں نے کہا تھا کہ کشمیر کے حالات خراب ہونگے۔
تاہم جموں و کشمیر میں اس طرح کی کوئی چیز نہیں دیکھی گئی۔ ریاست اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ اپوزیشن کو نشانہ بناتے ہوئے اجے بھٹ نے کہا کہ مودی حکومت نے ریاست میں پرامن طریقے سے جی 20 کا انعقاد کر کے سب کو غلط ثابت کر دیا ہے۔جب آرٹیکل 370 کو منسوخ کیا گیا تھا تو اپوزیشن میں بہت سے لوگوں نے کہا تھا کہ خون کی ندیاں بہیں گی۔ تاہم جموں و کشمیر میں ایسا کچھ نہیں دیکھا گیا۔
ریاست اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ریاست اب ہر چیز کی دوڑ میں سبقت حاصل کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں منعقد ہونے والے G20 ایونٹ سے ایک تبدیلی دکھائی دے رہی ہے۔ اور جموں و کشمیر آگے بڑھ رہا ہے۔