جموں: ضلع کانگریس کمیٹی جموں اربن اور جموں دیہی کی جانب سے ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر جموں کے شہیدی چوک میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت ریاستی صدر وقار رسول نے کی۔ کارگذار صدر رمن بھلا، سابق وزراء مولا رام، یوگیش ساہنی، ہری سنگھ چب، رویندر شرما اور دیگر قائدین، کارکنان نے شرکت کی۔
سابق وزیر اعظم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ریاستی صدر وقار رسول نے کہا کہ پنڈت جواہر لال نہرو نے ملک کی جدوجہد آزادی میں اہم رول ادا کیا اور جدید بھارت کی بنیاد رکھی۔ پنڈت جواہر لال نہرو نے ایک جمہوری، سیکولر، ترقی پسند بھارت کی بنیاد رکھی۔ نہرو کو جدید بھارت کا معمار بھی کہا جاتا ہے۔ JK Congress Pays Tribute To Pandit Jawaharlal Nehru
رسول نے کہا کہ حکمران جماعت اور اس کے اتحادی تاریخ کے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں لیکن ملک کے تئیں پنڈت نہرو کے تعاؤن کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پنڈت نہرو نے جموں و کشمیر کو بھارت کے ساتھ انضمام میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ کے حقائق کو غلط طریقے سے پیش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن عوام گمراہ ہونے والے نہیں۔ Jawaharlal Nehru Birth Anniversary
رمن بھلا نے نہرو کو ایک عظیم رہنما اور جدید بھارت کا معمار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مفاد پرست سیاسی مفادات کے لیے تاریخ کے حقائق سے کھیل رہے ہیں لیکن وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ چیف ترجمان رویندر شرما نے سابق وزیر اعظم پنڈت نہرو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو ترقی کی راہ پر لانے میں نہرو کا کردار اہم تھا۔
یہ بھی پڑھیں : Mehbooba Mufti On JK Accession اگر جواہر لال نہرو نہیں ہوتے تو کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہوتا، محبوبہ مفتی