ETV Bharat / state

BJP on Talib Hussain Arrest: عسکریت پسند طالب حسین کا بی جے پی سے کوئی لینا دینا نہیں، بی جے پی - BJP spokesperson jammu Abhinav Sharmrson Abhinav Sharm

گذشتہ روز ایل ای ٹی سے وابستہ عسکریت پسند طالب حسین شاہ اور اس کے ساتھیوں کو ریاسی علاقے میں گاؤں والوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ وہیں خبروں کے مطابق طالب حسین بی جے پی کے مقامی آئی ٹی سل کا انچارج تھا۔ کانگریس سمیت جموں و کشمیر کی بیشتر سیاسی جماعتوں نے اس حوالے سے بی جے پی کو نشانہ بنایا اور اس معاملے میں اعلیٰ سطح کی جانچ کا مطالبہ کیا۔ BJP IT Cell In charge Talib Hussain Arrested

jk-bjp-says-arrested-militant-in-reasi-not-its-member
عسکریت پسند طالب حسین کا بی جے پی سے کوئی لینا دینا نہیں، بی جے پی
author img

By

Published : Jul 4, 2022, 8:21 PM IST

Updated : Jul 4, 2022, 8:29 PM IST

جموں: بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جموں و کشمیر اکائی کے ترجمان ‘ابھینؤ شرما کا کہنا ہے کہ ریاسی میں گرفتار لشکر طیبہ سے وابستہ عسکریت پسند طالب حسین کا ان کی پارٹی کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ شرما نے کہا کہ بی جے پی کے آفیشل ریکارڈ میں وہ پارٹی کا کوئی رکن ہی نہیں ہے۔ BJP on Talib Hussain Arrest

انہوں نے کہا کہ طالب حسین کی ایک صحافی کی حیثیت سے پارٹی کے جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ سے ملاقات ہوئی تھی اور اس کو پارٹی میں لیڈروں کی آمد و رفت پر نظر رکھنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ ترجمان نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

عسکریت پسند طالب حسین کا بی جے پی سے کوئی لینا دینا نہیں، بی جے پی

شرما نے کہا کہ "کچھ وقت سے سوشل، الیکٹرانک، پرنٹ یہاں تک کہ قومی میڈیا پر بھی خبریں آرہی ہیں کہ طالب حسین نام کا لشکر طیبہ کا عسکریت پسند جس کو ریاسی کے لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا، بی جے پی کی آئی ٹی سل کا انچارج تھا۔"

بی جے پی ترجمان نے کہا کہ میں یہ صاف کرنا چاہتا ہوں کہ بی جے پی کے ریکارڈ میں طالب حسین بنیادی رکن بھی نہیں ہے۔ ہاں ایسا ہوا ہے کہ وہ ایک صحافی کی حیثیت سے بی جے پی جموں و کشمیر کے یونٹ کے صدر رویندر رینہ سے انٹرویو لینے کے لیے ایک دو بار ملا ہے جس سے اس کا پارٹی میں آنا جانا بڑھ گیا۔"

شرما نے کہا کہ طالب حسین کا مقصد پارٹی میں لیڈروں کی آمد و رفت پر نظر رکھنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس کو ایک سازش کے تحت پارٹی میں لیڈروں پر نظر رکھنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا تاکہ وہ عسکریت پسندوں کو یہاں تک کہ پاکستان کو اس سے متعلق جانکاری فراہم کرسکے۔

مزید پڑھیں:

ترجمان کا کہنا ہے کہ رویندر رینہ ہمیشہ پاکستان اور عسکریت پسندوں کے خلاف بولتے ہیں۔ ان کو اس ضمن میں کئی بار سوشل میڈیا وغیرہ کے ذریعے دھمکیاں بھی ملیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ وہ بی جے پی کے دفتر میں گھس کر لیڈروں پر نظر رکھنے کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کسی نے ان کو آئی ٹی سیل کا انچارج نہیں بنایا تھا۔ شرما نے مزید کہا کہ کچھ فوٹو گرافس میں وہ ہمارے کچھ لیڈروں کے ساتھ نظر آرہا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ پارٹی کے ساتھ وابستہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Jul 4, 2022, 8:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.