ETV Bharat / state

جموں: شانتی سمیلن میں کانگریس کے متعدد رہنماؤں کی شمولیت - Jammu: Several leaders

تقریب میں کانگریس کے اعلیٰ رہنماؤں میں سے غلام نبی آزاد، کپل سبل، آنند شرما، ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہوڈا، راج ببر اور وویک تنکھا شامل تھے۔

متعدد لیڈران کی شمولیت
متعدمتعدد لیڈران کی شمولیت لیڈران کی شمولیت
author img

By

Published : Feb 27, 2021, 7:16 PM IST

جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں آج گاندھی گلوبل فیملی کی جانب سے شانتی سمیلن کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران کانگریس ہائی کمان کے متعدد لیڈران اور عوام نے شمولیت کی۔

تقریب میں کانگریس ہائی کمان میں سے غلام نبی آزاد، کپل سبل، آنند شرما، ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہوڈا، راج ببر اور وویک تنکھا شامل تھے۔ تاہم اس پروگرام میں پردیش کانگریس کمیٹی جموں و کشمیر کے صدر غلام احمد میر اور نائب صدر رمن بلا موجود نہیں تھے۔

کانگریس ہائی کمان کے متعدد لیڈران کی شمولیت

اس موقع پر کانگریس کے سابق وزیر وقار رسول نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا 'آج گاندھی گلوبل فیملی کی طرف سے اس تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس کے ہم ممبر ہیں اور کانگریس کے اعلی رہنما بھی اس تقریب میں شامل رہے'۔

یہ بھی پڑھیے
'کانگریس تمام مذاہب، ذاتوں کا یکساں احترام کرتی ہے'

جموں میں شانتی سمیلن میں لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے کہا کہ 'جموں ہو یا کشمیر یا لداخ، کانگریس تمام مذاہب، لوگوں اور ذاتوں کا احترام کرتی ہے۔ ہم سب کا یکساں احترام کرتے ہیں، یہی ہماری طاقت ہے اور ہم اس کو جاری رکھیں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.