ETV Bharat / state

Jammu Municipal Corporation: جموں میونسپل کارپوریشن کا اجلاس ملتوی - جموں میونسپل کارپوریشن

جموں میونسپل کارپوریشن کے کارپوریٹر گورو چوپرا نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اچانک بھارتی جنتا پارٹی کے میئر نے اس سیشن کو ملتوی کرنے کا فیصلہ اس لئے لیا کیوں کہ بی جے پی کو ڈر تھا کہ میٹنگ میں پراپرٹی ٹیکس عائد کرنے کی مخالفت کی جائے گی۔

جموں میونسپل کارپوریشن کا اجلاس ملتوی
جموں میونسپل کارپوریشن کا اجلاس ملتوی
author img

By

Published : Feb 24, 2023, 7:06 PM IST

جموں میونسپل کارپوریشن کا اجلاس ملتوی

جموں: مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں پراپرٹی ٹیکس نافذ کرنے کے خلاف سیاسی و سماجی جماعتوں کے ذریعہ مخالفت کی جا رہی ہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے جموں میونسپل کارپوریشن نے جمعہ کے دن ایک اجلاس طلب کیا تھا تاہم جمعہ کی صبح کارپوریٹرز کو اطلاع دی گئی کہ آج کا کارپوریشن کا اجلاس ملتوی کیا گیا ہے تاہم اس کی وضاحت نہیں کی گئی، جس پر چند کارپوریٹرز نے بی جی پی اکثریت والی کارپوریشن کے میئر راجندر شرما کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

جموں میونسپل کارپوریشن کے کارپوریٹر گورو چوپرا نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اچانک بھارتی جنتا پارٹی کے میئر نے اس سیشن کو ملتوی کرنے کا فیصلہ اس لئے لیا کہ بی جے پی کو ڈر تھا کہ پراپرٹی ٹیکس عائد کرنے کی مخالفت کی جائے گی۔ وہیں بی جے پی کے کارپوریٹر خھنہ گپتا نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی کے کارپوریٹرز اس اجلاس کے لئے تیار نہیں تھے ان کی درخواست پر آج میونسپل کارپوریشن میں اجلاس طلب نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی ٹیکس عائد کرنے پر بات کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس وصول کرکے جموں شہر کی تعمیر ترقی کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: PDP on Property Tax پراپرٹی ٹیکس قابل قبول نہیں، پی ڈی پی

بتادیں کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس کا نفاذ عوام کے مفاد میں ہے کیونکہ جو پیسے جمع ہوں گے اُن کو عوام کی فلاح و بہبود پر ہی خرچ کیا جائے گا۔ پرنسپل سیکریٹری ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیلوپمنٹ ڈپارٹمنٹ ایچ راجیش پرساد نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس کا مقصد دو میونسپل کارپوریشنز (سرینگر، جموں ) اور 78 اربن لوکل باڈیز کی فائنانشل پوزیشن کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ غریبوں، بی پی ایل ، مڈل کلاس کے لوگوں پر کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔ اُن کے مطابق ایک ہزار سکوائر فٹ مکان پر بھی پراپرٹی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا تاہم چند سیاسی جماعتوں کی طرف سے مسلسل اس کی مخالفت کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.