ETV Bharat / state

جموں: لاک ڈاؤن میں نرمی، بازاروں میں رونق - jammu

لاک ڈاون کے بیچ جموں شہر میں گرین اور اورینج زونز میں نرمی کے بعد بازاروں میں رونق لوٹ آنے کے ساتھ ہی عوام نے مسرت کا اظہار کیا۔

جموں: لاک ڈاؤن میں نرمی، بازاروں میں رونق

author img

By

Published : May 20, 2020, 6:26 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے عائد لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے کے لئے نئی گائیڈلائنز جاری کی ہیں جس کے تحت بدھ کو جموں کے بازاروں میں کافی چہل پہل دیکھنے کو ملی جبکہ گائیڈ لائن کے تحت ضروری سامان کرانہ، پھل، سبزیاں اور بیکری کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

جموں: لاک ڈاؤن میں نرمی، بازاروں میں رونق

جموں میں دو مہینے بعد دکانیں کھولنے پر دکانداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے دکانداروں نے خوشی کا اظہار کیا اور اسی طرح بازاروں کے کھلے رہنے کی امید ظاہر کی۔

سڑک کے کنارے موچی کا کام کر رہے راج کمار نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 'دو مہینوں سے گھر میں بیٹھے رہنے کے بعد آج جب لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا گیا تو میں نے بھی کام شروع کیا ہمیں امید ہے کہ اب ہم جیسے غریب لوگوں کو کام کرنے کا اجازت ہوگی۔'

راج کمار کے مطابق لاک ڈائون کی وجہ سے غریب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اور اب وہ یہی امید ظاہر کر رہے ہیں کہ لاک ڈائون میں نرمی کے دوران وہ اپنی روزی روٹی آسانی سے کما سکیں۔

گزشتہ کل چیف سیکریٹری بی وی آر سبرامنیم نے بطور چیئرپرسن اسٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی ڈیزاسٹرمینجمنٹ ایکٹ2005کی دفعہ24کے تحت مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر میں لاک ڈائون کے چوتھے مرحلے کے دوران پابندیوں اور نرمیوں سے متعلق حکم نامہ جاری کیا۔

اس حکم نامہ کے تحت اورینج اور گرین زون میں بعض سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے جن میں پھل، سبزی اور بیکری دکانیں قابل ذکر ہیں۔ جبکہ فضائی اور ٹرین سروس پر بدستور پابندی رہے گی۔ اسکے علاوہ دیگر ریاستوں کے مابین ٹرانسپورٹ، بین اضلاع اور اندرونِ ضلع بھی پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے بسوں اور نجی گاڑیوں کی نقل وحمل بند رہے گی تاہم اس میں وہ مستثنیٰ ہوں گے جنہیں آرڈر کے تحت اجازت دی جائے گی۔

اسکول کالج، یونیورسٹیاں، تعلیمی وتربیتی کوچنگ سینٹرز، آنگن واڑی سینٹرز بدستور بند رہیں گے۔ البتہ آن لائن /فاصلاتی تعلیم کی اجازت دی جائے گی۔ انتظامی مقاصد کے لئے دفاتر اپنا کام جاری رکھیں گے۔ ہوٹل ریستوران اور ہوسپٹلٹی خدمات بھی بند رہیں گیں۔

سینما ہال، شاپنگ مالز، پارکنگ ، سیاسی، سماجی اور مذہبی تقریبات پر روک رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.